سی ایم جی ورلڈ روبوٹ اسکلز کمپیٹیشن” میں سیاحوں کی بڑی دلچسپی سامنے آئی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
سی ایم جی ورلڈ روبوٹ اسکلز کمپیٹیشن” میں سیاحوں کی بڑی دلچسپی سامنے آئی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ نے بیجنگ کے چونگ گوان چھون سائنس سٹی کے ساتھ بیجنگ ووکھہ سونگ وانڈا پلازہ میں “سی ایم جی ورلڈ روبوٹ اسکلز کمپیٹیشن” کی تخلیق کار کانفرنس کا انعقاد کیا، جس نے بہت سے سیاحوں کو راغب کیا۔ مقابلے کے اہم تخلیق کار، ایونٹ کے شریک منتظمین کے نمائندے، اور نیشنل اینڈ لوکل ہیومنائیڈ روبوٹ انوویشن سینٹر، چائنا اکیڈمی آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی، پیکنگ یونیورسٹی اور بیجنگ کی لیبارٹری آف آرٹیفیشل انٹیلی جنس سیکیورٹی اینڈ گورننس کے “وژنرز” اکٹھے ہوئے۔
لیبر ڈے کی تعطیلات کے دوران ، اس سرگرمی نے سائنس و ٹیکنالوجی اور ثقافت کے مزید انضمام کو فروغ دینے ، روبوٹ صنعت کی ترقی اور تعطیلات کی معیشت کو بڑھانے کے لئے اہم کردار ادا کیا ہے۔”سی ایم جی ورلڈ روبوٹ اسکلز کمپیٹیشن” کی مرکزی تخلیقی ٹیم نے تمام نمایاں روبوٹ کمپنیوں، جامعات کی ٹیموں اور ماہرین کو مدعو کیا، روبوٹ ٹیکنالوجی کو فروغ دینے اور انسان و روبوٹ کے ہم آہنگ روشن مستقبل کے لئے مشترکہ کوششوں کی اپیل کی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین،2025 انٹرنیشنل کنزیومر سیزن اور چھٹے شنگھائی “55 شاپنگ فیسٹیول” کا آغاز کر دیا گیا چین،2025 انٹرنیشنل کنزیومر سیزن اور چھٹے شنگھائی “55 شاپنگ فیسٹیول” کا آغاز کر دیا گیا چین، چھٹی کے پہلے روز ہی ریلوے سے 23.119 ملین ٹرپس ہوئے اگر امریکہ بات چیت کرنا چاہتا ہے تو اسے خلوص کا مظاہرہ کرنا چاہئے، چینی وزارت تجارت پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان؛ انڈیکس میں 2900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ چین میں گزشتہ 2 دہائیوں کے دوران 903 قومی ویٹ لینڈ پارکس قائم ایف بی آر کی کارروائیاں، مشہور فیشن برانڈ کی ٹیکس چوری پکڑ لی، 4آوٹ لیٹس سیل
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
مومنہ اقبال کے شوہر کون، تفصیلات سامنے آگئیں
پاکستانی اداکارہ مومنہ اقبال کے شوہر حمزہ حبیب کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ پاکستان کے مقبول ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی مومنہ اقبال حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں۔ لاہور میں ان کی دعائے خیر ، مہندی ، مایوں اور نکاح کی تقریبات منعقد ہو چکی ہیں جن کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مومنہ اقبال کے دلہا حمزہ حبیب کا تعلق لاہور سے ہے، وہ کامیاب اور مالی طور پر مستحکم کاروباری شخصیت ہیں تاہم وہ ہمیشہ میڈیا کی نظروں سے دور رہے۔ حالیہ دنوں میں مومنہ اقبال کو (ن ) لیگی ایم پی اے ثاقب چدھڑ کی جانب سے مبینہ ہراسانی اور دھمکیوں کے معاملے پر حمزہ حبیب اپنی اہلیہ کی حمایت میں سامنے آنے کے بعد خبروں کا مرکز بن گئے۔ حمزہ حبیب کے مطابق ان کی اور مومنہ اقبال کی منگنی خاندانوں کی باہمی رضامندی سے ہوئی جب کہ دونوں خاندانوں کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات بھی ہیں۔ جوڑے نے مئی 2026 کے آخر میں ایک نجی تقریب میں نکاح کیا تھا۔ اس سے قبل اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنی سوشل میڈیا سٹوری کے ذریعے انکشاف کیا تھا کہ ایک بااثر سیاسی شخصیت کی جانب سے انہیں اور ان کی فیملی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ جس پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اپنی تحقیقات کررہی ہے۔