محبت کی فتح؛ لو اسٹوری فلم سَیّارا” نے دنیا بھر کے باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا
اشاعت کی تاریخ: 1st, August 2025 GMT
جب دنیا سپرہیروز کی تلاش میں تھی تب نئے چہروں آہان پانڈے اور انیت پڈا کی فلم "سَیّارا” نے ثابت کر دیا کہ اصل طاقت محبت کے جذبے میں ہے۔
یش راج فلمز اور محیت سوری کی پیشکش اس رومانوی فلم نے صرف 12 دنوں میں 2025 کی سب سے بڑی کامیابی اپنے نام کر لی ہے۔
فلم "سَیّارا” نے متحدہ عرب امارات، شمالی امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا جیسے اہم مارکیٹوں میں نہ صرف Warner Brothers کی Superman کو پیچھے چھوڑا بلکہ Per Theatre Average میں Disney کی Fantastic 4 کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ UAE میں تو "سَیّارا” نے Disney کی Fantastic 4 کو بھی مجموعی ٹکٹ فروخت میں پیچھے چھوڑ دیا۔
فلم سیارا کے نئے چہروں کی اس کامیابی نے ثابت کر دیا کہ نہ شاہ رخ، نہ سلمان اور نہ عامر خان، اب وقت ہے بالی ووڈ میں نئے ستاروں کے راج کرنے کا۔
اس فلم نے صرف 12 دنوں میں عالمی مارکیٹ میں 10.
ریلیز ہونے کے دوسرے ہفتے اس فلم کی کمائی 4 ملین ڈالر تک پہنچ گئی جو پہلے ہفتے کی آمدنی سے 100 فیصد زیادہ ہے۔
صرف بھارت میں "سَیّارا” نے اب تک 270.75 کروڑ روپے (تقریباً 32.5 ملین ڈالر) کا بزنس کیا ہے۔
TagsShowbiz News Urdu
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
اسم محمد انگلینڈ اور ویلز میں مسلسل دوسرے سال بچوں کا مقبول ترین نام رہا،رپورٹ
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) اسم محمد کو انگلینڈ اور ویلز میں مسلسل دوسرے سال پیدا ہونے والے بچوں کے لیے مقبول ترین نام قرار دیا گیا ہے ۔(جاری ہے)
اردو نیوز نے برطانوی ادارہ برائے شماریات کے حوالے سے بتایا کہ اسم محمد جو 1980 کی دہائی کے وسط میں ٹاپ 100 ناموں میں شامل تھا، 2024 میں یہ نام پانچ ہزار 721 بچوں کا رکھا گیا جو کہ 2023 کے مقابلے میں 23 فیصد زیادہ ہے،یہ فہرست میں 21 واں مقبول ترین نام تھا اور 53 ویں نمبر پر تھا۔2024 میں انگلینڈ اور ویلز میں لڑکوں کے لیے دیگر مقبول مسلم ناموں میں یوسف (69 ویں نمبر پر)، موسیٰ (73 ویں)، ابراہیم (76 ویں) اور یحییٰ (93 ویں) شامل تھے۔ٹاپ 100 میں لڑکیوں کے مسلم ناموں میں لیلیٰ (56 ویں)، مریم (57 ویں) اور فاطمہ (76 واں) شامل تھے۔