پہلگام حملے پر مودی حکومت کی پالیسی واضح نہیں ہے، کانگریس
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
کانگریس صدر نے کہا کہ جو بھی ملک کی یکجہتی اور سالمیت میں رکاوٹیں پیدا کریگا اسکے ساتھ سب ملکر سختی سے نمٹیں گے، اس معاملے پر پوری اپوزیشن حکومت کیساتھ کھڑی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) کی میٹنگ آج شام کانگریس کمیٹی کے صدر ملکارجن کھرگے کی صدارت میں دہلی میں ہوئی۔ ملکارجن کھرگے نے کہا کہ کانگریس دہشت گردوں کو سبق سکھانے میں حکومت کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، لیکن کئی دن گزرنے کے بعد بھی حکومت کی کوئی واضح حکمت عملی سامنے نہیں آئی ہے۔ ملکارجن کھرگے نے راہل گاندھی کو ذات پات کی مردم شماری پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی ملک کی یکجہتی اور سالمیت میں رکاوٹیں پیدا کرے گا اس کے ساتھ سب مل کر سختی سے نمٹیں گے، اس معاملے پر پوری اپوزیشن حکومت کے ساتھ کھڑی ہے۔ ملکارجن کھرگے نے الزام لگایا کہ پہلگام حملے کے کئی دنوں بعد بھی مودی حکومت کی طرف سے کوئی واضح حکمت عملی سامنے نہیں آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حملے کے بعد راہل گاندھی نے کانپور میں شبھم دویدی کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ ساتھ ہی انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پہلگام حملے میں ہلاک ہونے والے افراد کو شہید کا درجہ دیا جائے۔
ملکارجن کھرگے نے راہل گاندھی کو مودی حکومت کی طرف سے ذات پات کی مردم شماری کروانے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی نے ذات پات کی مردم شماری کے حوالے سے آواز اٹھائی اور ڈٹے رہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت ذات پات کی مردم شماری کا فیصلہ لینے پر مجبور ہوگئی۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی نے ثابت کر دیا ہے کہ اگر عوام کے مسائل سچائی سے اٹھائے جائیں گے تو حکومت کو جھکنا پڑے گا۔ اراضی ترمیمی بل اور تین کالے کسان قوانین سے دستبرداری کے بعد اس سلسلے میں ذات پات کی مردم شماری بھی شامل کر دی گئی ہے جس میں ایک ضدی حکومت کو ایک بار پھر گھٹنے ٹیکنے پڑے ہیں۔ ملکارجن کھرگے نے حکومت سے سوال کیا کہ جب میں نے 16 اپریل 2023ء کو بھارتی وزیراعظم کو خط لکھا اور یہ مطالبہ کیا تو حکومت پوری طرح اس کے خلاف تھی، پھر اچانک دل کیسے بدل گئے۔
ادھر دوسری جانب میٹنگ ختم ہونے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کانگریس لیڈر سچن پائلٹ نے کہا کہ ہم نے مطالبہ کیا ہے کہ وقت ضائع کئے بغیر ذات پات کی مردم شماری مقررہ مدت کے اندر کرائی جائے۔ تاکہ فلاحی اسکیموں کے نفاذ میں شفافیت ہو۔ فی الحال یہ ممکن نہیں ہے۔ میٹنگ میں سونیا گاندھی، راہل گاندھی، ملکارجن کھرگے، اجے ماکن، اجے کمار للو، ہریش راوت، سکھجندر سنگھ رندھاوا، امبیکا سونی، بی کے ہری پرساد، پون کھیرا، مانیکراؤ ٹھاکرے، سلمان خورشید، کے سریش، پرینکا گاندھی، سچن کمار، گوردیپ پائلٹ، ابیرا پائلٹ، مانو سنگھوی، کے سی وینوگوپال، ڈاکٹر ناصر حسین، کنہیا کمار اور چرنجیت سنگھ چنی نے شرکت کی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی مودی حکومت حکومت کی
پڑھیں:
مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
ویب ڈیسک : مستونگ میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں سیشن جج مستونگ عبدالحکیم کاکڑ اور گن مین شہید ہو گئے جبکہ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری شدید زخمی ہوئے۔
حکومت بلوچستان نے مستونگ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا حکم دے دیاہے۔ معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے گن مین کی شہادت انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
معاون وزیر اعلیٰ بلوچستان شاہد رند کے مطابق وکلاء اور ججز کو نشانہ بنانا ایک گہری سازش کا حصہ ہے،دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مستونگ حملے میں زخمی ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی اوران کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیاہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے زخمی ایڈیشنل سیشن جج سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قانون کے محافظوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا،حکومت عدلیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ہر قدم پر کھڑی ہے۔
جعلی امیدواروں کی شامت، پی پی ایس سی امتحانات میں بائیو میٹرک نظام نافذ