شفاف تحقیقات کے مطالبے پر بھارت بیک فٹ پر چلا گیا، احسان افضل
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
اسلام آباد: کوآرڈینیٹروزیراعظم رانا احسان افضل نے کہا ہے کہ شفاف تحقیقات کے مطالبے پر بھارت بیک فٹ پر چلا گیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا احسان افضل کہنا تھا کہ بھارت نےپاکستان پرجھوٹا الزام لگایا، وزیراعظم نےبھارت کو غیرجانبدارانہ تحقیقات کرانے کا کہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کےموقف کودنیا میں پذیرائی نہیں ملی، بھارت پھنس چکا ہے، مودی سرکارکی دنیا میں سبکی ہورہی ہے، ہندو توا پالیسی کا مقصد مسلمانوں کےخلاف پراپیگنڈا کرنا ہے، بھارتی دہشت گردی کےثبوت دنیا کے سامنے رکھ دیئےہیں۔
کوآرڈینیٹر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جلد جعفرایکسپریس حملےکےشواہد بھی دنیا کےسامنےرکھیں گے، شفاف تحقیقات کے مطالبے پر بھارت بیک فٹ پر چلا گیا، نریندرمودی نےخالی لفافےمیں ہوا بھری تھی، پہلگام واقعہ پربھارت کی اپوزیشن جماعتیں بھی آوازیں اٹھا رہی ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
دنیا بھارت کو اب پاکستان کے برابر سمجھ رہی ہے، راہول گاندھی
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2025ء)عالمی سطح پر سفارتی تنہائی کا شکار بھارتی بیانیے کو دنیا نے مسترد کر دیا، مودی سرکار کو آپریشن بنیان مرصوص میں شکست کے بعد سفارتی سطح پر بھی منہ کی کھانی پڑی۔اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے لوک سبھا میں مودی سرکار کی ذلت آمیز ناکامیوں کا پردہ چاک کر دیا۔(جاری ہے)
راہول گاندھی نے کہا کہ اگر دم ہے تو وزیراعظم مودی کہیں کہ ٹرمپ جھوٹ بول رہا ہے، بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے تقریر کے دوران نیو نارمل کا لفظ استعمال کیا، انہوں نے تقریر میں کہا کہ تمام ممالک نے دہشت گردی کی مذمت کی۔
اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ جے شنکر نے یہ نہیں بتایا کہ پہلگام کے بعد ایک بھی ملک نے پاکستان کا نام نہیں لیا، دنیا بھارت کو اب پاکستان کے برابر سمجھ رہی ہے۔مودی سرکار کے بیانیے کے خلاف امریکی صدر ٹرمپ کئی مرتبہ جنگ بندی میں کردار کا حوالہ دے چکے ہیں، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے موثر اور حقیقت پسندانہ مقف کو عالمی سطح پر بھرپور پذیرائی ملی۔مودی سرکار کے مبہم، کمزور اور سیاسی مقف کو دنیا نے بے رحمی سے مسترد کر دیا، اس طرح مودی سرکار کا جھوٹ اب پوری طرح کھل کر سامنے آگیا۔