ہانگ کانگ (نیوز ڈیسک)دنیا بھر میں جدید ٹیکنالوجی، خوبصورتی، سہولیات اور لاگت کے لحاظ سے مختلف ایئرپورٹس کو سراہا جاتا ہے، مگر اگر بات کی جائے دنیا کے مہنگے ترین ایئرپورٹ کی، تو سب سے پہلا نام ’ہانگ کانگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ‘ کا آتا ہے۔ نہ صرف اس کی تعمیر پر ریکارڈ لاگت آئی، بلکہ یہاں روزمرہ کی عام اشیاء بھی انتہائی مہنگی دستیاب ہیں۔

ہانگ کانگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی تعمیر کا آغاز 1991میں ہوا اور اسے 6 جولائی 1998کو عوام کے لیے کھولا گیا۔ اس میگا پراجیکٹ پر مجموعی طور پر 20 ارب امریکی ڈالر (تقریباً 5,600 ارب پاکستانی روپے) کی لاگت آئی۔ یہ دنیا کی تاریخ میں سب سے مہنگا ایئرپورٹ پروجیکٹ مانا جاتا ہے۔ یہ ریکارڈ 1998 میں گنیز ورلڈ ریکارڈز نے تسلیم کیا تھا ۔

ایئر پورٹ کی تعمیر کے دوران مصنوعی جزیرہ ’چیک لپ کوک‘ کو زمین دوز کیا گیا۔ اور 31 کلومیٹر لمبی ریلوے لائن اور زیرِ زمین ٹنلز بنائے گئے۔ پورا ایک نیا شہر تعمیر کیا گیا تاکہ مزدوروں اور عملے کے رہنے کے لیے سہولت ہو۔

یہ ایئرپورٹ صرف فضائی سفر کا مرکز نہیں بلکہ ایک مکمل ’ایوی ایشن سٹی‘ ہے۔ جہاں حیران کن سہولیات موجود ہیں۔ اس ایر پورٹ میں دو بڑے رن وے ہیں، جدید ترین خودکار چیک ان سسٹمز، بین الاقوامی سطح کے ریستوران اور شاپنگ مالز، بچوں کے لیے تفریحی مقامات، اور دنیا کے بلند ترین کنٹرول ٹاور بلڈنگز میں سے ایک ہے۔

ہانگ کانگ ایئرپورٹ نہ صرف اپنی تعمیر میں مہنگا ہے بلکہ یہاں اشیاء خورد و نوش کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرتی ہیں۔ ایک عام مسافر کے لیے سب سے حیران کن بات یہ ہے کہ یہاں ایک کیلا یا سیب کی قیمت تقریبا 10 امریکی ڈالر ہے۔ یہ قیمت صرف مہنگائی کی نہیں بلکہ ایئرپورٹ کی ’پریمیئم‘ مارکیٹ پالیسی کی بھی عکاسی کرتی ہے، جہاں محدود سپلائی، کرایوں اور ٹیکسز کے باعث عام چیزیں بھی بہت مہنگی ہوتی ہیں۔

ہانگ کانگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ دنیا کے ترقی یافتہ ترین ہوائی اڈوں میں شامل ہے، جو نہ صرف تکنیکی لحاظ سے اعلیٰ ہے بلکہ مالی اعتبار سے بھی سبقت رکھتا ہے۔ یہاں کا ہر گوشہ انجینئرنگ کا شاہکار اور جدیدیت کی علامت ہے۔
مزیدپڑھیں:مسئلہ کشمیر کے حل تک خطے میں امن کا قیام ناممکن ہے، خواجہ سعد رفیق

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: ہانگ کانگ کی تعمیر کے لیے

پڑھیں:

ایئر کارگو چارجز میں 100 گنا تک اضافہ کر دیا گیا

---فائل فوٹو 

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے ایئرکارگو چارجز میں 100 گنا تک اضافہ کر دیا گیا۔

پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق پروازوں میں پالتو پرندے، بلی، کتے، پان کے پتے اور جنرل کارگو کے نئے ریٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔ پالتو پرندوں کو پرواز میں لے جانے پر چارجز میں 50 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

ایئرپورٹ اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ کارگو چارجز 5 سال بعد بڑھائے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • چین کا ملکی طور پر تیار کردہ پہلا طیارہ بردار بحری جہاز ’شین ڈونگ‘ ہانگ کانگ پہنچ گیا، عوام کے لیے کھولنے کا اعلان
  • ایئر کارگو چارجز میں 100 گنا تک اضافہ کر دیا گیا
  • ہم نے صدارت ایسے وقت میں سنبھالی جب دنیا بڑھتے ہوئے تنازعات اور انسانی بحران میں گھری ہوئی ہے: اسحاق ڈار
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ ،50ہزارسے زائد گھروں کا ٹارگٹ پورا
  • کتے کی دم
  • حق کی تلوار اور ظلم کا تخت
  • اپنی چھت، اپنا گھر منصوبہ، پنجاب میں 50 ہزار سے زائد گھروں کی تعمیر مکمل
  • کراچی، مختلف تکنیکی وجوہات کے باعث گراؤنڈ 3 غیر ملکی طیاروں میں سے ایک مرمت کے بعد روانہ
  • اسلام آباد میں ماڈل جیل کی تعمیر تکمیل کے مراحل میں، وزیرداخلہ نے ڈیڈلائن دیدی
  • وزیرداخلہ کی اسلام آباد میں ماڈل جیل کی تعمیر کا پہلا مرحلہ رواں سال مکمل کرنے کی ہدایت