سفارتی محاذ پر اچھا مقدمہ لڑا، دوست ممالک نے موقف مانا، عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
سرکاری ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ کشیدگی کی صورتحال ہے، ہم تیار ہیں، ہمیں آزمانا نہیں، آرمی چیف نے سرحدی علاقے کا دورہ کیا اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدہ کا قانونی طور پر ہمارا کیس بہت مضبوط ہے، دوست ملک پاک، بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی کوششیں کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ سفارتی محاذ پر پاکستان نے اچھا مقدمہ لڑا، دوست ممالک نے ہمارے موقف کی تائید کی۔سرکاری ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، نریندر مودی کا کوئی بھروسہ نہیں ہے، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ سفارتی محاذ پر پاکستان نے اچھا مقدمہ لڑا ہے، نریندر مودی نے بہار الیکشن کے لیے پہلگام فالز فلیگ کا ڈرامہ رچایا، سفارتی محاذ پر پاکستان نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے، تمام دوست ملکوں نے پاکستان کے موقف کی بھرپور حمایت کی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ بھارت کا پروپیگنڈا بری طرح پٹ گیا ہے، میڈیا اور سوشل میڈیا کے محاذ پر بھی بھارت کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، بھارت نے فالزفلیگ کی شرمندگی سے بچنے کے لیے پاکستانی یو ٹیوب چینلز پر پابندی لگائی۔
عطا تارڑ نے کہا کہ کشیدگی کی صورتحال ہے، ہم تیار ہیں، ہمیں آزمانا نہیں، آرمی چیف نے سرحدی علاقے کا دورہ کیا اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ طاس معاہدہ کا قانونی طور پر ہمارا کیس بہت مضبوط ہے، دوست ملک پاک، بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی کوششیں کر رہے ہیں، بھارت نے ماضی میں مذموم عزائم کے لیے پلوامہ کا ڈرامہ رچایا، بھارتی میڈیا آوارہ اور گودی میڈیا ہے، بھارت کو پہلگام فالز فلیگ کے بعد عالمی سطح پر ناکامی ہوئی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سفارتی محاذ پر کہنا تھا کہ عطا تارڑ کے لیے
پڑھیں:
پلیئنگ الیون میں ہوں یا نہ ہوں کوشش ہوتی ہے اچھا پرفارم کروں، سلمان مرزا
پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر سلمان مرزا کا کہنا ہے کہ پلیئنگ الیون میں ہوں یا نہ ہوں کوشش ہوتی ہے کہ اچھا پرفارم کروں اور پھر میچ وننگ کارکردگی ہو تو مزہ دوبالا ہوجاتا ہے۔
لاہور میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں میچ وننگ کارکردگی دکھانے والے سلمان مرزا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہمیشہ کوشش رہتی ہے کہ جب بھی موقع ملے اور کوچز کی طرف سے جو پلان ملے اس کے مطابق کارکردگی دکھائیں۔
سلمان مرزا کا کہنا تھا کہ آج کی پرفارمنس میں اپنی والدہ کے نام کرتا ہوں جن کی دعاؤں کی بدولت میں اس مقام تک پہنچا ہوں۔
فاسٹ بولر نے کہا کہ آپ کسی بھی جگہ کھیل رہے ہوں، جگہ کا دباؤ نہیں ہوتا، گراؤنڈ میں اترتے ہیں تو اندازہ ہوجاتا ہے کہ کیسی بولنگ کرنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے لاہور قلندرز کی طرف سے ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے کا وسیع تجربہ ہے، لہٰذا ہوم کنڈیشن اور ہوم کراؤڈ کا بہت فائدہ ہوا، ہوم کراوڈ سے حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔
قومی فاسٹ بولر کا مزید کہنا تھا کہ ہاں کیچ ڈراپ ہو اور پھر چوکا یا چھکا بھی پڑجائے تو اس سے تھوڑا بہت دباؤ آنا لازمی ہے لیکن اس کے باوجود سنبھلنا بہت ضروری ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے دوسرے ٹی20 انٹرنیشنل میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 9 وکٹ سے شکست دی ہے۔
جنوبی افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کیلئے 111رنز کا ہدف دیا، جو اس نے ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
پاکستان کے فہیم اشرف نے 23 رنز کے عوض 4، سلمان مرزا نے 14رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ نسیم شاہ نے 2 اور ابرار احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔