مصر کے نوجوان کی بوتلوں میں کھانا ڈال کر فلسطینیوں تک پہنچانے کی کوشش، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 25th, July 2025 GMT
قاہرہ(انٹرنیشنل ڈیسک) مصر کے نوجوان نے بوتلوں میں کھانا ڈال کر فلسطینیوں تک پہنچانے کی کوشش کی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق مصر کے شہریوں نے بوتلوں میں کھانا ڈال کر سمندر میں ڈال دیا اس امید کے ساتھ کہ یہ فلسطینی بچوں تک پہنچ جائے۔
مصری شہری کا کہنا ہے کہ مصر کے بچوں کی غزہ کے بچوں کے لیے یہ ایک چھوٹی سی کوشش ہے، امید ہے یہ کھانا ضرور پہنچے گا۔
View this post on InstagramA post shared by عبدالرحمٰن العباسی (@adujee388)
وائرل ویڈیو میں نوجوان کہہ رہا ہوتا ہے کہ اے میرے پیارے غزہ والو مجھے معاف کر دو، خدارا مجھے معاف کر دیں۔
مصری نوجواب کا کہنا تھا کہ یا اللہ جیسے آپ نے نوح علیہ السلام کی اتنے بڑے طوفان میں حفاظت فرمائی، اس کو بھی باحفاظت غزہ کے بچوں تک پہنچا دیجئے۔
ویڈیو میں موجود نوجوان کی اس کوشش کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھرپور سراہا جا رہا ہے۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مصر کے
پڑھیں:
رضی دادا کی غیر مشروط معافی مسترد، کمیٹی کا چینل بند کرنے کا فیصلہ، وائرل ویڈیو پر عمر چیمہ کے بعد وسیم عباسی نے بھی رد عمل جاری کر دیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سوشل میڈیا پر سینئر صحافی رضی دادا کی کمیٹی میں پیش ہونے اور معذرت کرنے لیکن کمیٹی کی جانب سے قبول نہ کرنے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس پر عمر چیمہ کے بعد اب صحافی وسیم عباسی نے بھی رد عمل جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق ویڈیو میں رضی دادا کو غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے دیکھا گیا جس پر کمیٹی ممبر نے انتہائی تلخ لہجے میں کہا کہ آپ نے انتہائی گھٹیا بات کی، آپ کو پی ٹی وی نے اینکر کی ذمہ داری دی، سرکاری میڈیا کا اینکر ہوتے ہوئے آپ نے جو الفاظ کہے وہ مجھے دہراتے ہوئے بھی شرم آتی ہے ۔ بعدازاں کمیتی نے رضی دادا کی معافی کو مسترد کرتے ہوئے چینل بند کرنے کا کہہ دیا ۔
وزیراعظم شہبازشریف کے سہ ملکی دورے کا آغاز، پہلے مرحلے میں سعودی عرب روانہ
اس پر سینئر صحافی وسیم عباسی نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’رضی دادا نے نامناسب الفاظ بولے تو معذرت کر لی، اس کے بعد کمیٹی میں بلا کر ایک بزرگ شخص کی جس طرح تضحیک کی گئی اس سے دکھ ہوا، آج تک یوٹیوب پر اتنا کچھ کہا گیا مگر کسی کے خلاف کچھ نہ ہوا، سارا قہر رضی دادا پر توڑنا ہے؟ معاملے کو ختم ہونا چاہیے‘‘
اس سے قبل عمر چیمہ نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’ویسے یہ کیا بات ہوئی ایک طرف ہم آزادی اظہار خیال کے نام پر جھوٹ، گالیاں سب کچھ سنتے ہیں اور دوسری طرف ایک بندہ غیر مشروط معافی مانگ رہا ہے لیکن اسے معاف کرنے کو تیار نہیں، یہ وارننگ دیتے کہتے کہ آئیندہ کوئی ایسی بات کی تو چینل ہمیشہ کیلئے بند ہوگا اگر دوبارہ کرتا تو بند کردیتے‘‘
جسٹس طارق جہانگیری کی سماعت کی آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ حصول کی درخواست دائر
رضی دادا نے نامناسب الفاظ بولے تو معذرت کر لی۔ اس کے بعد کمیٹی میں بلا کر ایک بزرگ شخص کی جس طرح تضحیک کی گئی اس سے دکھ ہوا۔
آج تک یوٹیوب پر اتنا کچھ کہا گیا مگر کسی کے خلاف کچھ نہ ہوا۔ سارا قہر رضی دادا پر توڑنا ہے؟ معاملے کو ختم ہونا چاہیے۔۔@realrazidada
ویسے یہ کیا بات ہوئی ایک طرف ہم free speech کے نام پر جھوٹ/گالیاں سب کچھ سنتے ہیں اور دوسری طرف ایک بندہ غیر مشروط معافی مانگ رہا ہے اسے معاف کرنے کو تیار نہیں یہ وارننگ دیتے کہتے کہ آئیندہ کونسی بات کی تو چینل ہمیشہ کیلئے بند ہوگا اگر دوبارہ کرتا تو بند کردیتے https://t.co/DDAWm6JRhQ
— Umar Cheema (@UmarCheema1) September 16, 2025مزید :