تربت: بھاری ہتھیاروں سے مسلح ڈاکو مرکزی بازار میں بینک لوٹ کر فرار
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
بلوچستان کے شہر تربت کے مرکزی بازار میں بھاری ہتھیاروں سے مسلح ڈاکوؤں نے بینک لوٹ لیا ہے۔
ڈاکوؤں نے بینک عملے کو یرغمال بنایا اور کیش تھیلوں میں بھر کر باآسانی موٹرسائیکل پر بیٹھ کر فرار ہوگئے۔
تربت پولیس کا کہنا ہے کہ لوٹی گئی رقم کا تعین کیا جا رہا ہے، ڈاکوؤں کی تلاش اور تحقیقات جاری ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بیرون ملک فرار ہونےکی کوشش،ایک شوگر ڈیلر لاہور اور دوسرا کراچی ایئرپورٹ پر آف لوڈ کر دیا گیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک میں چینی بحران اور قیمتوں کے حوالے سے حکومتی اقدامات اور تحقیقات جاری ہے۔ اس حوالے سے کارروائی کرتے ہوئے شوگر ڈیلرز اسد بٹ کو لاہور اور کراچی سے طلحہ کپور کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔دونوں ڈیلرز کے نام ای سی ایل میں ہونے کی وجہ سے روکا گیا۔
ذرائع کے مطابق شوگر ڈیلر اسد بٹ لاہور سے ملائشیا اور طلحہ کپور کراچی سے دبئی جا رہے تھے ۔ چینی ایکسپورٹ اور قلت کی وجہ بننے پر ملک بھر سے 15 سے زائد بڑے شوگر ڈیلرز اور 7 شوگر ملز مالکان کے نام ای سی ایل میں ڈالے گئے تھے اور ان کے خلاف چینی کا ریٹ 125 سے بڑھا کر 167 روپے کلو کرنے کی انکوائری کی جا رہی ہے۔
نشے کی لت میں پڑنے والے ظالم باپ نے 6ماہ کے بیٹے کا گلہ کاٹ دیا
مزید :