لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر پاکستانیوں کا بڑا احتجاجی مظاہرہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
پاکستان مسلم لیگ (ن) برطانیہ چیپٹر کے تحت لندن کے علاقے الڈوِچ میں واقع بھارتی ہائی کمیشن کے باہر ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کا مقصد مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں 22 اپریل کو ہونے والے واقعہ کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان پر لگائے گئے بے بنیاد الزامات کی مذمت کرنا تھا۔
مظاہرین نے پاکستانی پرچم اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور "جنرل عاصم منیر زندہ باد"، "پاکستان زندہ باد"، "کشمیر پاکستان کا ہے" اور "بھارتی دہشتگردی مردہ باد" جیسے نعرے لگائے۔
مظاہرین نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور ہندوتوا نظریے کے خلاف بھی شدید نعرے بازی کی، جن میں "مودی دہشتگرد ہے" اور "ہندوتوا نظریہ نامنظور" شامل تھے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) برطانیہ کے صدر احسن ڈار نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ اجتماع اوورسیز پاکستانیوں کی اپنے وطن سے محبت کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر پہلگام واقعہ کا الزام لگا کر جھوٹی مہم شروع کی، جو ایک فالس فلیگ آپریشن لگتا ہے۔
احسن ڈار نے مزید کہا کہ اس احتجاج میں پی ٹی آئی، پی ایم ایل-ن اور دیگر جماعتوں کے کارکنان نے بھی بھرپور شرکت کی، جو قومی یکجہتی کی علامت ہے۔
مظاہرہ پرامن رہا لیکن اس نے میڈیا اور عوامی توجہ حاصل کی، جب کہ لندن پولیس نے مظاہرے کے دوران سیکیورٹی کے فرائض انجام دیے۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
آئین سے باہر نکلنے والے کو نہ حکمرانی کا حق ہے نہ ہم اسے تسلیم کریں گے، محمود خان اچکزئی
سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ سب کو ملک کا آئین ماننا ہوگا، جو بھی آئین کے دائرے سے باہر نکلے گا اسے نہ پاکستان پر حکمرانی کا حق ہے نہ ہم اسے تسلیم کریں گے۔
اسلام آباد میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ملک کے 47 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے چلے گئے ہیں، تحریک تحفظ آئین پاکستان پسے ہوئے طبقات کے لیے تحریک چلائے گی۔
محمود خان اچکزئی نے تحریک میں جلد بازی نہ کرنے کیلئےپی ٹی آئی کارکنوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تحریک میں جلد بازی کے لیے اپنے اکابرین کو تنگ نہ کریں، سب نے مل کر تحریک چلانی ہے۔