بھارت خوارج کو ہتھیار اور عسکری تربیت دے رہا ہے، علامہ جواد نقوی
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
سربراہ تحریک بیداری امت مصطفی نے پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے پاس پاکستان کیخلاف 2مؤثر ہتھیار موجود ہیں، انڈیا ہر عالمی فورم پر پاکستان کو تنہا کرنے میں کامیاب ہوتا جا رہا ہے،شدت پسند مذہبی، تکفیری، فرقہ واریت پھیلانے والے مفتی و مولوی اور علیحدگی پسند عناصر، بالخصوص بلوچ باغی بھارت نے ان دونوں کو بروئے کار لا کر پاکستان کے داخلی امن کو نشانہ بنایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ صورتحال پر لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی کا کہنا تھا کہ عالمی منظرنامے میں بھارت پاکستان کے دوست ممالک کو اپنے اقتصادی و سیاسی تعلقات کے ذریعے اپنی صف میں شامل کر رہا ہے۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ، یورپی ممالک یہ سب اگرچہ پاکستان کیساتھ دوستانہ تعلقات رکھتے ہیں، لیکن حقیقت میں بھارت کے اتحادی اور کاروباری شراکت دار بن چکے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ بھارت ہرعالمی فورم پر پاکستان کو تنہا کرنے میں کامیاب ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس پاکستان کیخلاف دو مؤثر ہتھیار موجود ہیں، ایک دہشتگردی اور دوسرا اندرونی خلفشار کو ہوا دینا، ان ہتھیاروں کا استعمال وہ انتہائی منظم انداز میں کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کے بعض اعلیٰ افسران خود تسلیم کر چکے ہیں۔ ان کے بیانات کے مطابق بھارت کو اپنے قیمتی ہتھیار ضائع کرنے کی ضرورت نہیں، کیونکہ پاکستان کے اندر ایسے عناصر موجود ہیں جو بھارت کے مقاصد کیلئے کام کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شدت پسند مذہبی، تکفیری، فرقہ واریت پھیلانے والے مفتی و مولوی اور علیحدگی پسند عناصر، بالخصوص بلوچ باغی بھارت نے ان دونوں کو بروئے کار لا کر پاکستان کے داخلی امن کو نشانہ بنایا ہے۔ افغان سرزمین سے تیار ہو کر آنیوالے خوارج، جنہیں پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ بھی "خوارج" تسلیم کرتی ہے، بھارت کی سرپرستی میں سرگرم ہیں۔ طالبان حکومت کے محدود وسائل کے پیش نظر یہ کہنا درست ہے کہ یہ خوارج بھارت کی پشت پناہی سے نہ صرف عسکری تربیت پاتے ہیں بلکہ انہیں جدید ہتھیار بھی فراہم کیے جاتے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستان کے پاکستان کی بھارت کے رہا ہے
پڑھیں:
بھارت انتہا پسند ہندؤں نے مسلمانوں کو نشانے پر رکھ لیا
انتہا پسند ہندوئوں کی مسلمانوں کو 2 روز میں دکانیں خالی کرنے کی مہلت دیدی
کسی کی دُکان پر مسلمان ورکر ہے تو اسے بھی 2 دن میں نکال دیا جائے ،انتہاپسند
پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارتی انتہا پسند ہندوئوں نے مسلمانوں کو 2 روز میں دکانیں خالی کرنے کی مہلت دیدی ۔ذرائع کے مطابق مودی کے بھارت میں مسلمانوں کے خلاف نفرت اپنی آخری حدوں کو چھونے لگی، پہلگام فالس فلیگ کی ہزیمت کو چھپانے کے لیے انتہا پسند ہندؤں نے مسلمانوں کو نشانے پر رکھ لیا ، مسلمانوں کے گھروں پر حملوں کے بعد ان کی معیشت پر بھی حملے شروع کردیئے ، بھارتی پولیس کی نگرانی میں انتہا پسند ہندوں نے ریلی نکالی، جس میں ہندوئوں نے مسلمانوں کو 2 دن میں دکانیں بند کرنے کا الٹی میٹم دے دیا۔ ہندوئوں کی جانب سے اعلانات کے گئے کہ مسلمان 2 دن میں دکانیں بند کردیں، اگر کسی کی دکان پر مسلمان ورکر ہے تو اسے بھی 2 دن میں نکال دیا جائے ، آئندہ کسی مسلمان کو دکان پر کام نہ دیا جائے ۔ ذرائع کے مطابق ہندوئوں کی بات نہ ماننے پر تضحیک آمیز نتائج کی دھمکیاں دی گئی، انتہا پسند ہندوئوں کی جانب سے کہا گیا کہ مسلمان کو کام دینے والے دکاندار کی دکان بند کردی جائے گی، ہریانہ ہم سے 100 کلو میٹر دور ہے ، اس کے 22 اضلاع ہیں اور صرف ایک ضلع مسلمانوں کا ہے ، مسلمانوں کے ضلع میں ہندوئوں پر حملے ہوتے ہیں، اگر ہمارے لوگوں نے ہتھیار اٹھا لیے تو پھر کوئی نہیں بچے گا ۔