پہلگام فالس فلیگ؛ انتہا پسند ہندوؤں کی جنونیت کیخلاف نہتی لڑکی ڈٹ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز

پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کا مسلمانوں پر تشدد اور انتشار بڑھنے لگا ہے،
ذرائع کے مطابق۔نینی تال میں ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کی دکانوں کو نشانہ بنایا، توڑ پھوڑ کی اور لوٹ مار مچائی، جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی رہی۔

اس ظلم کے خلاف بھارتی شہری شاہیلہ نگی نے آواز بلند کی اور ہجوم کے سامنے ڈٹ گئی۔

ذرائع کے مطابق، شاہیلہ نے مسلمانوں کی دکانوں کو بچانے کی کوشش کی اور نفرت کی سیاست کے خلاف کھل کر بولیں۔

شاہیلہ نگی کو انتہا پسند ہندوؤں کی طرف سے دھمکیاں بھی دی گئیں۔ مگر اس باہمت لڑکی نے کہا میں بھارتی شہری ہوں، تم کون ہوتے ہو مجھے خاموش کرنے والے؟”

شاہیلہ نے پہلگام واقعے کو سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو پہلگام میں ہوا، اسے ہتھیار بنا کر انتہا پسند فساد پھیلا رہے ہیں۔”

انہوں نے مزید کہا: یہ تمہاری سوچ ہے جو تمہیں سڑکوں پر لا رہی ہے، مسلمانوں کو نقصان پہنچانا ہی تمہارا مقصد ہے۔”

شاہیلہ نگی نے انکشاف کیا کہ انہیں سچ بولنے پر ریپ کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، لیکن ان کا کہنا ہے کہ میں نہیں ڈروں گی کیونکہ سچ کی طاقت میرے ساتھ ہے۔”

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ انتہا پسند ہندوؤں کی سوچ نے پورے بھارت کو لپیٹ میں لے لیا ہے، مودی کی لگائی گئی آگ اُسے ہی جلا کر راکھ کر دے گی۔”

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپہلگام فالس فلیگ: عوام کا پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی پہلگام فالس فلیگ: عوام کا پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی پہلگام فالس فلیگ: مودی اور بھارتی میڈیا کا لاشوں پر ووٹ لینے کا کھیل بے نقاب پاک بھارت کشیدگی: وزیر اطلاعات اور فوجی ترجمان آج سیاسی رہنماؤں کو اہم بریفنگ دیں گے پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز کے آغاز کی تیاریاں عروج پر بہاولپور، یزمان منڈی میں آسمانی بجلی گرنے سے باپ بیٹا جاں بحق، دو افراد زخمی اسرائیل میں نیتن یاہو کے خلاف برا مظاہرہ، جنگ بندی اور یرغمالیوں کی واپسی کا مطالبہ زور پکڑ گیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.