مودی نے پہلگام فالس فلیگ کا ڈراما بِہار الیکشن کیلئے رچایا،بھارتی میڈیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
پوری قوم پہلگام واقعے کے غم میں مبتلا ہے اور مودی بہار انتخابات میں مصروف ہیں، میڈیا
مودی پہلگام واقعے کو سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے استعمال کررہے ہیں، سیاسی تجزیہ کار
پہلگام فالس فلیگ کے فوراً بعد مودی کی بہار الیکشن کے لیے اچانک سرگرمیاں بھارتی میڈیا کی شہ سرخیوں میں شامل ہو گئیں، جس سے مودی سرکار کا پورا ڈراما بے نقاب ہوگیا۔بہار انتخابات جیتنے کے لیے مودی کا پہلگام ڈراما بے نقاب ہو چکا ہے ۔ ہندو انتہا پسند سیاسی جماعت بی جے پی کے کٹھ پتلی وزیراعظم نریندر مودی نے بہارانتخابات جیتنے کے لیے پہلگام فالس فلیگ کا ڈراما رچایا، جسے خود بھارتی ذرائع ابلاغ پر بھی بہار انتخابات ہی سے جوڑا جا رہا ہے ۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس، آر جے ڈی نے مودی کے بہار دورے پر تنقید کی ہے ۔ اسی طرح اے این آئی نے رپورٹ کیا ہے کہ آر جے ڈی نے پٹنہ میں مودی اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار کیخلاف بینرز لگا دیے ہیں۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق آر جے ڈی نے مودی کی جانب سے بہار میں پہلگام حملے کے بعد ریلی پر شدید تنقید کی ہے ۔ دریں اثنا سینئر بھارتی صحافی نے سوال اٹھایا ہے کہ پہلگام واقعے کے 45گھنٹے کے بعد آپ ووٹ مانگنے پہنچ گئے ۔این اے آئی کے مطابق پوری قوم پہلگام واقعے کے غم میں مبتلا ہے اور مودی بہار انتخابات میں مصروف ہیں۔اسی طرح سوشل میڈیا پر بھی مودی کی سیاسی سرگرمیاں زیر گردش ہیں، جن میں کہا جا رہا ہے کہ راہول گاندھی پہلگام میں متاثرہ خاندانوں سے ملیں گے جب کہ مودی انتخابات میں مصروف ہیں۔سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت میں یہ رائے زور پکڑتی جا رہی ہے کہ مودی کا پہلگام ڈراما بہار انتخابات جیتنے کے لیے تھا۔ مودی کے بیانات اس بات کو ظاہر کرتے ہیں کہ وہ پہلگام حملے کو سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے استعمال کر رہا ہے اور شواہد سے یہ ثابت ہو چکا کہ پہلگام حملہ پہلے سے طے شدہ تھا۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
جون کے بعد ٹرمپ کا مودی کو پہلا فون، سالگرہ پر مبارکباد دی
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کو اُن کی 75ویں سالگرہ پر فون کر کے مبارکباد دی۔
یہ دونوں رہنماؤں کے درمیان جون 2025 کے بعد پہلا براہِ راست رابطہ تھا۔ وائٹ ہاؤس اور بھارتی وزارتِ خارجہ کے مطابق، فون کال کے دوران ٹرمپ نے مودی کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ بہت شاندار کام کر رہے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ امریکا اور بھارت آنے والے دنوں میں تجارتی تعلقات کو نئی سطح تک لے جائیں گے۔
وزیرِاعظم نریندر مودی نے صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بھارت امریکا کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
Post Views: 8