سرحد پر تنائو بہانہ: بہار انتخابات جیتنے کے لیے مودی کا پہلگام ڈرامہ بے نقاب WhatsAppFacebookTwitter 0 3 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز )سرحد پرتنا کے ذریعے بہار کا چنا جیتنے کا ڈرامہ بے نقاب ہوگیا پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے 45 گھنٹے کے بعد مودی ووٹ مانگنے بہار پہنچ گئے ۔ذرائع ابلاغ اور سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے بہار اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے پہلگام حملے جیسا فالس فلیگ واقعہ رچایا۔ بھارت کے اندر بھی اس واقعے کو انتخابی حکمتِ عملی کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلگام حملے کو مودی کی بہار میں انتخابی مہم سے جوڑا جا رہا ہے۔ اپوزیشن جماعتیں کانگریس اور آر جے ڈی نے اس حملے کے فورا بعد مودی کے بہار دورے پر شدید تنقید کی ہے۔ٹائمز آف انڈیا اور اے این آئی کی رپورٹس کے مطابق آر جے ڈی نے پٹنہ میں نریندر مودی اور وزیر اعلی نتیش کمار کے خلاف احتجاجا بینرز بھی آویزاں کر دیے ہیں۔

ٹائمز آف انڈیا کے مطابق آر جے ڈی نے مودی کی بہار میں انتخابی ریلی کو حساس وقت میں بے حسی قرار دیا ہے۔ آر جے ڈی کے رہنماں نے سوال اٹھایا کہ جب پوری قوم پہلگام حملے پر سوگوار ہے تو ایسے وقت میں وزیر اعظم کا ووٹ مانگنے نکلنا انتہائی غیر ذمہ دارانہ اقدام ہے۔سینئر بھارتی صحافیوں نے بھی سوال اٹھایا ہے کہ پہلگام واقعہ کے 45 گھنٹے بعد ہی وزیر اعظم مودی بہار میں ووٹ مانگنے پہنچ گئے، جس سے فالس فلیگ کی منصوبہ بندی کا شبہ مزید گہرا ہو گیا ہے۔

راہول گاندھی نے اعلان کیا ہے کہ وہ پہلگام کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے جبکہ نریندر مودی صرف انتخابی مصروفیات میں مگن ہیں۔ سوشل میڈیا پر بھی عوام کی ایک بڑی تعداد مودی پر تنقید کر رہی ہے اور اس واقعے کو انتخابی فائدے کے لیے استعمال کرنے پر سوال اٹھا رہی ہے۔

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مودی کے بیانات اور اقدامات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ وہ پہلگام حملے کو سیاسی پوائنٹ سکورنگ کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس واقعے سے قبل اور بعد میں جو بیانات اور ریلیز ہوئیں، وہ سب ایک منظم منصوبہ بندی کا حصہ دکھائی دیتی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجنوبی افریقا کے فاسٹ بولر کگیسو ربادا کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی، پاکستان زندہ باد کے نعرے گونجتے رہے بھارتی جھوٹ کو بے نقاب کرنے کیلئے پاکستان کا عالمی و قومی میڈیا کو آزاد کشمیر لے جانے کا اعلان عالمی یومِ صحافت پر آر آئی یو جے ورکرز کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے مظاہرہ اسحاق ڈار کے یونان و سوئس وزرائے خارجہ سے رابطے، پاک بھارت کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال پہلگام واقعے میں ہمارے ہاتھ صاف ہیں، بھارت نے حملہ کیا تو بھرپور جواب ملے گا، عطا تارڑ آسٹریلوی وزیراعظم دوسری بار بھی منتخب، لیبر پارٹی کی تاریخی فتح TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پہلگام حملے آر جے ڈی کے لیے

پڑھیں:

کراچی میں زیرِ زمین سرنگ کے ذریعے تیل چوری کا بڑا اسکینڈل بے نقاب

کراچی:

شہر قائد میں بن قاسم پولیس نے پورٹ قاسم سے پنجاب جانے والی پارکو لائن سے تیل چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ اسسٹنٹ سیکیورٹی آفیسر اسد اقبال کی مدعیت میں بجرم دفعات 462 بی اور 462 سی کے تحت درج کیا گیا۔

مقدمہ پلاٹ کے مالک سمیت دیگر نامزد و نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

مدعی کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں کے ہمراہ پارکو لائن کی حفاظت کے لیے راؤنڈ پر تھا کہ ایک پلاٹ پر گئے تو ہمیں شک ہوا جب اندر جا کر دیکھا تو پلاٹ کے کونے میں ایک گڑھا کیا ہوا تھا جہاں بیلچے اور دیگر سامان موجود تھا جس پر فوری طور پر مدد گار 15 کو اطلاع دی گئی۔

ٹیکنیکل اسٹاف نے چیک کیا تو گڑھے میں 6 فٹ لمبائی میں سرنگ اور پائپ لائن کے ساتھ ہائی پریشر کلیمپ لگے پائے گئے جبکہ کئی فٹ لمبا پائپ بھی لگا ہوا پایا گیا۔

تاہم چلتی ہوئی لائن سے ملزمان کا لگایا ہوا کلیمپ لائن سے اتارنے میں کسی بڑے حادثہ کا اندیشہ ہو سکتا ہے تاہم مین لائن کی سپلائی کو بند کر لگایا گیا کلیمپ ہٹا کر سیٖفٹی کلیمپ لگایا جائیگا۔

متعلقہ مضامین

  • جنرل اسمبلی اجلاس ، بھارتی میڈیا کے سوال پر وزیراعظم کا کرارا جواب
  • نیویارک، بھارتی میڈیا کے سوال پر وزیراعظم کا کرارا جواب
  • پاکستان آپ کی سرحد پر دہشتگردوں کو شکست دے رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کا بھارتی صحافیوں کو جواب
  • لداخ میں ہونے والے مظالم مودی سرکار کے اصل چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر رہے ہیں۔مشعال ملک
  • شفافیت اداروں کی کامیابی کی ضمانت ہے‘آصف جان صدیقی
  • کراچی میں زیرِ زمین سرنگ کے ذریعے تیل چوری کا بڑا اسکینڈل بے نقاب
  • سفارتی ناکامیوں کیلئے مودی حکومت ذمہ دار ہے، کانگریس
  • بھارت کے خلاف فائنل ہوا تو فتح یقینی ہے، ایشیا کپ جیتنے کیلئے آئے ہیں : شاہین آفریدی
  • پہلگام حملے سے واضح ہوگیا مسئلہ کشمیر حل ہوئے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں.او آئی سی رابطہ گروپ
  • پہلگام حملےکے بعد کے واقعات سے واضح ہےکہ مسئلہ کشمیر حل ہوئے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں: او آئی سی رابطہ گروپ