data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: غذائی ماہرین نے کہا ہے کہ عام طور پر گھروں میں کھایا جانے والا لوبیہ (Kidney Beans/Black-eyed Beans) محض ذائقے دار غذا ہی نہیں بلکہ صحت کے لیے ایک قدرتی خزانہ ہے جسے روزمرہ خوراک میں شامل کرنے سے کئی بیماریوں سے بچاؤ اور جسمانی توانائی میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق ماہرین صحت کاکہنا ہے کہ لوبیہ پروٹین، فائبر، آئرن، فولک ایسڈ، پوٹاشیم اور میگنیشیم جیسے اہم اجزاء سے بھرپور ہے، جو انسانی جسم کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ کئی امراض کے خلاف ڈھال کا کام کرتے ہیں،  سب سے اہم یہ کہ لوبیہ گوشت کا بہترین متبادل مانا جاتا ہے اور کم لاگت میں بھرپور غذائیت فراہم کرتا ہے۔

ماہرین صحت  نے کہا کہ لوبیہ دل کی صحت کے لیے نہایت مفید ہے کیونکہ اس میں موجود فائبر اور پوٹاشیم کولیسٹرول کو کنٹرول کرتے ہیں اور ہائی بلڈ پریشر کے خطرے کو کم کرتے ہیں،  ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بھی لوبیہ بہترین غذا ہے کیونکہ اس میں موجود فائبر خون میں شوگر کی سطح کو متوازن رکھنے میں مدد دیتا ہے۔

ماہرین صحت نے مزید کہاکہ  لوبیہ وزن گھٹانے میں بھی معاون ہے کیونکہ اس میں موجود پروٹین اور فائبر طویل وقت تک بھوک کو کم رکھتے ہیں اور ضرورت سے زیادہ کھانے سے بچاتے ہیں،  یہ نظامِ ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے اور قبض جیسی شکایات سے نجات دلاتا ہے۔

 ماہرین  صحت نے کہاکہ آئرن کی زیادہ مقدار کے باعث یہ خون کی کمی اور انیمیا کے مریضوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے جبکہ اس میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس مدافعتی نظام کو مضبوط بنا کر بیماریوں کے خلاف مزاحمت میں اضافہ کرتے ہیں۔

غذائی ماہرین نے تجویز دی ہے کہ ہفتے میں کم از کم دو سے تین بار لوبیہ کو سالن، سلاد یا سوپ کی شکل میں کھانا چاہیے تاکہ مجموعی صحت بہتر ہو اور توانائی برقرار رہے۔ ان کے مطابق یہ سادہ اور سستی غذا روزمرہ زندگی میں شامل کر کے مہنگی دوائیوں اور پیچیدہ بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کرتے ہیں کے لیے

پڑھیں:

مریم نواز کی عاصم جاوید کو غذائی دہشتگردوں کیلئے زمین تنگ کرنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات میں ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ غذائی دہشت گردوں کو خوراک کے کاروبار کا کوئی حق نہیں، انہیں جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، ملاوٹ ایک مکروہ عمل ہے، بچے سے بزرگ تک ہر شہری کی محفوظ خوراک تک رسائی ممکن بنائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کو غذائی دہشت گردوں کیلئے پنجاب کی زمین تنگ کرنے کی ہدایت کر دی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو محکمانہ کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ رواں سال 9 لاکھ 33 ہزار 700 فوڈ پوائنٹس اور یونٹس کی چیکنگ کی گئی، 1 ہزار 526 مقدمات درج کئے گئے، 2 ہزار 691 یونٹس اصلاح تک بند جبکہ 89 ہزار 495 کو 1 ارب 18 کروڑ 88 لاکھ 53 ہزار روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔ 18 لاکھ لٹر سے زائد دودھ، 7 لاکھ 45 ہزار کلو گوشت، 1 لاکھ 94 ہزار لٹر آئل، 1 لاکھ 15 ہزار لٹر پانی اور 50 ہزار کلو مصالحہ جات تلف کیے گئے۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ یکم اگست سے اب تک 80 ہزار 423 دودھ سپلائرز، کولیکشن سینٹرز اور شاپس کی چیکنگ کی گئی۔ جعلی دودھ سپلائی کرنے والوں کے خلاف 322 مقدمات درج، 5 کروڑ 40 لاکھ 62 ہزار کے جرمانے کیے گئے، 4 کروڑ 12 لاکھ 70 ہزار لٹر دودھ کی چیکنگ کی، 9 لاکھ 70 ہزار لٹر سے زائد دودھ تلف کیا گیا۔ عاصم جاوید نے بتایا کہ یکم اگست سے اب تک 16 ہزار 901 گوشت سپلائرز، سلاٹر ہاؤسز اور شاپس کی چیکنگ کی گئی، 187 مقدمات درج کئے گئے، 36 لاکھ 30 ہزار 973 کلو گوشت کی چیکنگ کی گئی، 1 لاکھ 17 ہزار 356 کلو مضر صحت گوشت تلف کیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ 66 میٹ شاپس، گودام بند کئے گئے، 2 ہزار 198 کو 1 کروڑ 97 لاکھ 51 ہزار سے زائد کے جرمانے عاٸد کیے۔ عاصم جاوید نے کہا کہ جعلی دودھ مافیا دودھ کے نام پر سفید محلول کی شکل میں زہر فروخت کرتا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر دودھ میں جعلسازی کرنے والوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ غذائی دہشت گردوں کو خوراک کے کاروبار کا کوئی حق نہیں، انہیں جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، ملاوٹ ایک مکروہ عمل ہے، بچے سے بزرگ تک ہر شہری کی محفوظ خوراک تک رسائی ممکن بنائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹائپ 2 ذیابیطس سے سیپسیس کا خطرہ دوگنا، تحقیق میں انکشاف
  • مریم نواز کی عاصم جاوید کو غذائی دہشتگردوں کیلئے زمین تنگ کرنے کی ہدایت
  • صبح سویرے فائبر والی غذا کھانے کے فوائد
  • الصمود فلوٹیلا روانہ → غزہ کے لیے نئی امید
  • مزید 50 فلسطینی شہید۔ٹرمپ کی میز پر غزہ کی تقسیم کا منصوبہ موجود ہے، اسرائیلی وزیر خزانہ
  • چقندر خون بڑھانے اور دل کو مضبوط بنانے والی قدرتی سبزی
  • انسانی دماغ میں فاصلہ ناپنے کا نظام دریافت، یہ قدرتی گھڑی کیسے کام کرتی ہے؟
  • ٹرمپ کی میز پر غزہ کی تقسیم کا بزنس پلان موجود ہے، اسرائیلی وزیر خزانہ کا بڑا انکشاف
  • تعلیمی دباؤ کا نقصان: بچے کی طبیعت مسلسل 14 گھنٹے سے ہوم ورک کرتے کرتے بگڑ گئی