data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250927-8-13

 

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی حلقہ پی ایس 63 لطیف آباد ریحان راجپوت نے کہا ہے کہ حیدرآباد بلدیہ اعلیٰ حیدرآباد اور ضلع انتظامیہ کی غفلت کے باعث ڈینگی اور ملیریا کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا شہر کے نجی وسرکاری اسپتال مریضوں سے بھر گئے، ڈینگی کے نتیجے میں اموات کا سلسلہ تاحال جاری ہے لیکن اس کے سدباب کیلیے کوئی عملی اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں، اس حوالے سے اخبارات اور میڈیا کے ذریعے سے آگاہ کیا جا رہا ہے لیکن ہٹ دھرمی اور نا اہلی کی بے انتہا ہوتی ہے نا اہل انتظامیہ مئیر اور یو سی چیئرمین اور کونسلر بھی صرف کرپشن میں مصروف عمل ہے جبکہ اس دفعہ بلدیاتی نمائندوں کا کام صرف فوٹو سیشن تک محدود ہے، انہوںنے کہاکہ حیدرآباد شہر بھر میں یو سی سطح پر انسداد مچھر اسپرے کا سلسلہ ابھی تک شروع نا ہوسکا، شہریوں کو ڈینگی اور ملیریا جیسے قاتل مچھروں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا، اس حوالے سے اعلی حکام فوری نوٹس لیں اور حیدراباد ضلع بھر میں جلد از جلد انسداد مچھر مار اسپرے شروع کیا جائے۔

اسٹاف رپورٹر.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

حیدرآباد ،دریائے سندھ میں پانی کے اضافے کے باعث جامشورو کے کچے علاقے زیر آب ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز

متعلقہ مضامین

  • الخدمت کا ڈینگی‘ملیریا سے بچاؤ کیلیے اسپرے مہم کا آغاز
  • صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھرمیں ڈینگی مچھروں کی افزائش میں اضافہ
  • صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث بیماریاں پھیل رہی ہیں،حافظ طاہر مجید
  • حیدرآباد:اے سیکشن پولیس کی کارروائی، 9مسروقہ کاریں برآمد
  • حیدرآباد: شاہ بھٹائی اسپتال میں قائم آئسولیشن وارڈ میں ڈینگی وائرس کے مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے
  • حیدرآباد ،دریائے سندھ میں پانی کے اضافے کے باعث جامشورو کے کچے علاقے زیر آب ہیں
  • حیدرآباد ،گسٹا کے تحت مطالبات کی عدم منظوری پر احتجاج کیا جارہا ہے
  • ٹنڈوجام کے تمام تعلیمی ادارے بند ،اساتذہ سراپا احتجاج
  • پڑوسیوں سے اچھے تعلقات کا حامی ہوں، ہاتھ نہ ملا کر نفرت وہاں سے شروع ہوئی، شاہد آفریدی