آسٹریلوی وزیراعظم دوسری بار بھی منتخب، لیبر پارٹی کی تاریخی فتح
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
آسٹریلوی وزیرِاعظم انتھونی البانیز نے دوسری مدت کے لیے بھی انتخابی معرکہ مار لیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا میں ہونے والے انتخابات میں ایک بار پھر لیبر پارٹی نے تاریخی فتح حاصل کرلی۔
لیبر پارٹی کے انتھونی البانیز مسلسل دوسری بار تین سالہ مدت کے لیے منتخب ہوگئے جو 21 سالہ تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے۔
اپوزیشن لیڈر نے انتخابی نتائج تسلیم کرتے ہوئے اپنی شکست کا اعتراف کیا۔ انھوں نے کہا کہ ہم انتخابی مہم میں اتنی اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکے جتنی درکار تھی۔
آسٹریلوی الیکشن کمیشن کے مطابق بائیں بازو کی حکمراں جماعت لیبر پارٹی نے 70 نشستیں حاصل کیں جب کہ قدامت پسند اپوزیشن اتحاد کو صرف 24 نشستیں ملیں۔
علاوہ ازیں 13 نشستوں پر آزاد اور چھوٹی جماعتوں کے امیدوار کامیاب ہوئے۔ کچھ نتائج کا انتظار ہے۔ حکمراں جماعت کی نشستوں کی تعداد 76 تک ہوسکتی ہے۔
البتہ اگر لیبر پارٹی دو یا زیادہ نشستیں کھو بیٹھتی ہے تو اسے اتحادی حکومت بنانا ہوگی۔آسٹریلیا میں آخری بار کوئی اتحادی حکومت 2010 میں بنی تھی۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: لیبر پارٹی
پڑھیں:
بک بیش لیگ کی ڈرافٹنگ کا مرحلہ، کتنے پاکستانی کھلاڑیوں کو منتخب کرلیا گیا؟
آسٹریلیا کی مقبول ترین کرکٹ لیگ، بِگ بیش لیگ (BBL) 2025-26 کے ڈرافٹ کا آغاز زبردست جوش و خروش کے ساتھ ہوا، جہاں پہلے راؤنڈ میں 3 پاکستانی اسٹار کھلاڑیوں کو پلاٹینم کیٹیگری میں منتخب کر لیا گیا۔
برسبین ہیٹ نے سب سے پہلے انتخاب کرتے ہوئے پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو اپنی ٹیم میں شامل کیا، جو بی بی ایل میں پہلی بار جلوہ گر ہوں گے۔
میلبورن اسٹارز نے حارث رؤف کو ریٹینشن پک کے ذریعے دوبارہ اپنی ٹیم میں شامل کیا، حالانکہ اُنہیں ابتدائی طور پر ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے منتخب کیا تھا۔ حارث پہلے ہی بی بی ایل کا ایک معروف اور کامیاب چہرہ بن چکے ہیں۔
پاکستان کے ون ڈے کپتان محمد رضوان کو میلبورن رینیگیڈز نے منتخب کیا، جو بی بی ایل میں اُن کی پہلی شمولیت ہوگی۔
مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن ‘میچ ونر’ بابراعظم اور محمد رضوان کی واپسی کے خواہاں
دیگر نمایاں انتخابپہلے راؤنڈ میں انگلینڈ کے سیم کرن کو سڈنی سکسرز نے منتخب کیا، اگرچہ وہ انٹرنیشنل لیگ ٹی20 (ILT20)کے بعد دستیاب ہوں گے۔ سڈنی تھنڈر نے لاکئی فرگوسن کو برقرار رکھا، جبکہ ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز نے حیران کن طور پر انگلینڈ کے لوک وُڈ کو منتخب کیا۔ پرتھ اسکارچرز اور ہوبارٹ ہریکینز نے فن ایلن اور کرس جارڈن کو پری سائننگ کے تحت اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا۔
پہلے راؤنڈ کے تمام پلاٹینم انتخاب:برسبین ہیٹ – شاہین شاہ آفریدی
میلبورن اسٹارز – حارث رؤف (ریٹینشن پک)
ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز – لوک وُڈ
میلبورن رینیگیڈز – محمد رضوان
پرتھ اسکارچرز – فن ایلن (پری سائننگ)
ہوبارٹ ہریکینز – کرس جارڈن (پری سائننگ)
سڈنی سکسرز – سیم کرن
سڈنی تھنڈر – لاکئی فرگوسن (ریٹینشن پک)
بی بی ایل ڈرافٹ کے مزید راؤنڈز آئندہ دنوں میں مکمل ہوں گے، جس کے بعد تمام ٹیمیں اپنے مکمل اسکواڈز کے ساتھ 2025-26 سیزن میں میدان میں اتریں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
(BBL) 2025-26 آسٹریلیا کی مقبول ترین کرکٹ لیگ برسبین ہیٹ بگ بیش لیگ حارث رؤف فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی محمد رضوان میلبورن اسٹارز