فیصل آباد (نوائے وقت رپورٹ) سیاسی مشیر وزیراعظم رانا ثناء اﷲ نے فیصل آباد میں اجتماع سے خطاب کرتے کہا ہے کہ مودی پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔ پہلگام واقعہ میں جاں بحق افراد بے گناہ تھے۔ وزیراعظم نے کہا پہلگام واقعہ کی تحقیقات کرائیں۔ بھارت اس کی طرف نہیں آیا بھارت کا مقصد ہے پہلگام واقعہ کی آڑ میں کشمیریوں پر ظلم کرے۔ کشمیریوں پر اتنا ظلم 75 سال میں نہیں ہوا جتنا آٹھ دنوں میں ہوا، یہ ظلم کشمیریوں کو روک نہیں سکتا، وہ حق خودارادیت لیکر ہی رہیں گے۔ مودی نے آئی ایم ایف سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان سے معاہدہ کینسل کرے، مودی کی طرح گالی گلوچ بریگیڈ بھی یہی چاہ رہا ہے۔ گالی گلوچ بریگیڈ والے آئی ایم ایف دفتر کے سامنے احتجاج کرتے ہیں۔ مودی ایسا حملہ کرنا چاہتا ہے پاکستان اپنی سلامتی برقرار نہ رکھ سکے۔ لیکن ہم ملکی سالمیت کی خاطر ہر حد تک جانے کو تیار ہیں۔ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل کیا۔ رانا ثناء اﷲ نے کہا کہ ملک کو دفاع کیلئے جنرل عاصم منیر کی شکل میں مرد مومن بھی میسر ہے، وہ حافظ قرآن بھی ہیں پکے مسلمان بھی ہیں اور پاکستان پر مر مٹنے کا جذبہ بھی رکھتے ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

پہلگام واقعہ: پاکستان نے تحقیقات کیلئے اقوام متحدہ کا کمیشن بنانےکی پیشکش کردی

پاکستان نے پہلگام واقعے کی تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ کا کمیشن بنانے کی پیشکش کردی۔

نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف پہلے ہی بھارت کو تحقیقات کی پیشکش کرچکے ہیں، اس معاملے پر یا تو 2، 3 ملک مل کر تحقیقات کرلیں یا پھر اقوام متحدہ کا کمیشن بنا دیں۔

انہوں نے کہا کہ بحران میں جس کے ہاتھ صاف ہوں تحقیقات کی پیشکش وہی کرتا ہے، بھارت تحقیقات کی پیشکش اس لیے قبول نہیں کر رہا کیونکہ اسے خوف ہےکہ کچھ اور نہ نکل آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ بات چیت کے امکان کو کسی بھی حالات میں خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا، کشیدگی جتنی بھی ہو مذاکرات کا راستہ اپنایا جاتا ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ کہ پاک – بھارت تصادم کا امکان کم ہوا ہے مگر بھارت میں اس وقت بہت بوکھلاہٹ ہے، ساری دنیا کہہ رہی ہےکہ معاملہ بات چیت سے حل ہونا چاہیے، امریکا، روس، چین، ترکیہ، ایران یا کوئی بھی ملک اس تحقیقات کی ابتدا کرے۔

انہوں نے سوال اٹھایا کہ پہلگام میں ایک طرف واقعہ ہو رہا ہے اور 10 منٹ میں ایف آئی آر درج ہوگئی، پہلگام واقعے کی ساکھ پر بھارت کے اندر سے ہی کریک پڑ گئے ہیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اس وقت حکومت پاکستان کی جانب سے مشیر قومی سلامتی کے تقرر کا مذاکرات کے معاملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • پہلگام واقعہ، مودی کو سیاسی طور پر بہت نقصان ہوا: خواجہ آصف
  • مودی سن لے آج جس میزائل کا تجربہ کیا وہ ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، رانا ثنا
  • ابدالی میزائل ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، رانا ثنااللہ نے بھارت کو خبردار کردیا
  • پاکستانی قوم کا بچہ بچہ ملکی حفاظت کرنا جانتا ہے، شیخ رشید
  • بھارت کی ممکنہ جارحیت کی اطلاع ملی تھی، قوم کو آگاہ کرنا ضروری تھا، رانا ثنا اللہ
  • پاکستان پہلگام واقعے کی غیرجانبدارانہ انکوائری کے لیے تیار ہیں. رانا ثنا اللہ
  • پہلگام حملہ نریند مودی کی ناقص سیاسی پالیسیوں کا نتیجہ قرار
  • پہلگام واقعہ: پاکستان نے تحقیقات کیلئے اقوام متحدہ کا کمیشن بنانےکی پیشکش کردی
  • پہلگام واقعہ؛   پاکستان نے  کثیر ملکی تحقیقاتی کمیشن یا اقوام متحدہ کا تحقیقاتی کمیشن بنانے کی پیشکش کردی