ایشائی ترقیاتی بینک کا خطے میں غذائی تحفظ کیلئے 26ارب ڈالر کی فنڈنگ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
ایشائی ترقیاتی بینک کا خطے میں غذائی تحفظ کیلئے 26ارب ڈالر کی فنڈنگ کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایشیا اور پیسیفک میں غذائی تحفظ کے لیے26 ارب ڈالر اضافی فنڈنگ فراہم کرنے کا اعلان کر دیا اور اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا۔
اے ڈی بی اعلامیے کے مطابق طویل المدتی خوراک اور غذائی تحفظ کو مضبوط بنانے کے لیے معاونت میں اضافے کی منظوری دی گئی ہے، اضافی فنڈنگ سے 8 سالہ پلان کے تحت مجموعی طور پر 40 ارب ڈالر خرچ کیے جائیں گے۔اے ڈی بی کا خوراک کے تحفظ کے لیے معاونت پلان 2022 تا 2030 ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فنڈز خوراک کے تمام مراحل پر محیط ایک جامع پروگرام کو سپورٹ کریں گے اور اس کا مقصد رکن ممالک کو مالی اور پالیسی معاونت فراہم کرنا ہے اور پروگرام کا مقصد ایشیا اور پیسیفک میں غذائیت سے بھرپور خوراک کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔مزید بتایا گیا کہ روزگار کے مواقع، ماحولیاتی اثرات میں کمی اور زرعی سپلائی چینز کو مضبوط کرنا ہے۔
صدر اے ڈی بی کے مطابق غیر معمولی خشک سالی، سیلاب، شدید گرمی زرعی پیداوار کو متاثر کر رہی ہے، قدرتی وسائل کی تنزلی سے زرعی پیداوا متاثر ہو رہی ہے، صورت حال خوراک کے تحفظ اور دیہی روزگار کے لیے بھی خطرہ بن رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ توسیعی معاونت ممالک کو غذائی قلت کم کرنے، معیار بہتر بنانے میں مدد فراہم کرے گی، توسیعی معاونت ماحولیاتی تحفظ میں معاون ثابت ہوگی، اضافی فنڈنگ کسانوں اور زرعی کاروباروں کے لیے مزید مواقع پیدا کرے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ائیرلائنز کو 10روز میں 200کروڑ سے زائد کا نقصان پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ائیرلائنز کو 10روز میں 200کروڑ سے زائد کا نقصان ترکیہ کا جنگی بحری جہاز خیرسگالی مشن پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا، پرتپاک استقبال راولپنڈی میں ایک مرتبہ پھر واٹر ایمرجنسی نافذ کردی گئی پاکستان کا بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیزی پر سلامتی کونسل کا فوری اجلاس بلانے کا فیصلہ بھارت کشیدگی بڑھانے کے بجائے پاکستان سے بات چیت کرے،روس کا دوٹوک موقف جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دینگے، وزیر داخلہ کی عمانی ہم منصب سے گفتگوCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
پاکستان کا بھارت میں پھسنے پاکستانیوں کیلئے واہگہ بارڈر کھلا رکھنے کا اعلان
پاکستان کا بھارت میں پھسنے پاکستانیوں کیلئے واہگہ بارڈر کھلا رکھنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 May, 2025 سب نیوز
لاہور:پاکستان نے بھارت میں پھسنے پاکستانیوں کے لیے واہگہ بارڈر کھلا رکھنے کا اعلان کردیا، ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ بھارت پھنسے پاکستانیوں کو فوری جانے کی اجازت دے، بھارت کی جانب سے ویزا منسوخی سے مسائل جنم لے رہے ہیں، کئی مریضوں کو بغیر علاج واپس آنا پڑ رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت سے پاکستانی شہریوں کی واہگہ بارڈر کے ذریعے واپسی پر دفتر خارجہ نے بیان جاری کر دیا۔
ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے ویزا منسوخی سے کئی قسم کے مسائل جنم لے رہے ہیں، کئی مریضوں کو بغیر علاج بھارت سے واپس آنا پڑا، خاندانوں کے بچھڑنے اور بچوں کے والدین سے جدا ہونے کی اطلاعات بھی آرہی ہیں۔
ترجمان کے مطابق پاکستانی شہریوں کے بھارتی علاقے اٹاری میں پھنسنے کے معاملے پر پاکستان نے اپنے شہریوں کی واپسی کے لیے واہگہ بارڈر کھلا رکھنے کا اعلان کردیا۔
شفقت علی خان نے بتایا کہ واہگہ اٹاری بارڈر کراس کرنے کی آخری تاریخ 30 اپریل 2025 تھی لیکن اٹاری میں پھنسے پاکستانی شہریوں کا میڈیا رپورٹس سے پتہ چلا، ہم اپنے شہریوں کو لینے کے لیے تیار ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ بھارت پھنسے پاکستانوں کو فوری جانے کی اجازت دے، واہگہ بارڈر مستقبل میں بھی پاکستانی شہریوں کے لیے کھلا رہے گا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعاصم افتخار کی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی کم کرنے پر گفتگو عاصم افتخار کی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی کم کرنے پر گفتگو جنوبی ایشیا میں امن کےلئے پاکستان اور بھارت ذمہ داری کا مظاہرہ کریں،امریکا بھارت کو سندھ طاس معاہدہ کی معطلی پر نوٹس دینے کا فیصلہ امید ہے پہلگام حملے پر بھارتی ردعمل علاقائی تنازع کا باعث نہیں بنے گا: امریکی نائب صدر پہلگام حملے پر آذربائیجان کا پاکستان کے حق میں بیان سامنے آگیا وزیر اعظم نے بجلی خریداری سے متعلق نئی 10سالہ منصوبہ بندی کی منظوری دیدیCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم