اسلام آباد:

ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی) نے ایشیا اور پیسیفک میں غذائی تحفظ کے لیے26 ارب ڈالر اضافی فنڈنگ فراہم کرنے کا اعلان کر دیا اور اعلامیہ بھی جاری کر دیا گیا۔

اے ڈی بی اعلامیے کے مطابق طویل المدتی خوراک اور غذائی تحفظ کو مضبوط بنانے کے لیے  معاونت میں اضافے کی منظوری دی گئی ہے، اضافی فنڈنگ سے 8 سالہ پلان کے تحت مجموعی طور پر 40 ارب ڈالر خرچ کیے جائیں گے۔

اے ڈی بی کا خوراک کے تحفظ کے لیے معاونت پلان 2022 تا 2030 ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فنڈز خوراک کے تمام مراحل پر محیط ایک جامع پروگرام کو سپورٹ کریں گے اور اس کا مقصد رکن ممالک کو مالی اور پالیسی معاونت فراہم کرنا ہے اور پروگرام کا مقصد ایشیا اور پیسیفک میں غذائیت سے بھرپور خوراک کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

مزید بتایا گیا کہ روزگار کے مواقع، ماحولیاتی اثرات میں کمی اور زرعی سپلائی چینز کو مضبوط کرنا ہے۔

صدر اے ڈی بی کے مطابق غیر معمولی خشک سالی، سیلاب، شدید گرمی زرعی پیداوار کو متاثر کر رہی ہے، قدرتی وسائل کی تنزلی سے زرعی پیداوا متاثر ہو رہی ہے، صورت حال خوراک کے تحفظ اور دیہی روزگار کے لیے بھی خطرہ بن رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ توسیعی معاونت ممالک کو غذائی قلت کم کرنے، معیار بہتر بنانے میں مدد فراہم کرے گی، توسیعی معاونت ماحولیاتی تحفظ میں معاون ثابت ہوگی، اضافی فنڈنگ کسانوں اور زرعی کاروباروں کے لیے مزید مواقع پیدا کرے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اے ڈی بی کے لیے

پڑھیں:

غزہ میں 17 سالہ اسپورٹس چیمپیئن بھوک سے شہید، وزن صرف 25 کلو رہ گیا

اسرائیلی محاصرے اور امدادی سامان کی شدید قلت کے باعث غزہ میں بھوک کا شکار ایک 17 سالہ فلسطینی نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

مقامی اسپتال اور اہلِ خانہ کے مطابق عاطف ابو خاطر نامی نوجوان کو شدید غذائی قلت کی حالت میں غزہ سٹی کے الشفاء اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ ہفتے کے روز دم توڑ گیا۔

عاطف کے خاندان نے بتایا کہ اُس کا وزن 70 کلوگرام سے گھٹ کر صرف 25 کلوگرام رہ گیا تھا جو عام طور پر ایک 9 سالہ بچے کا وزن ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: غزہ: اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 62 فلسطینی شہید، زیادہ تر امداد کے متلاشی تھے

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اس کے اہل خانہ اور جاننے والوں کا کہنا ہے کہ وہ ایک مقامی اسپورٹس چیمپیئن تھا مگر مسلسل بھوک اور غذائی قلت نے اُسے ہڈیوں کا ڈھانچہ بنا دیا اور بالآخر اُس کی موت واقع ہوگئی۔ وہ غزہ میں غذائی قلت کے ہزاروں سنگین مریضوں میں سے ایک تھا۔

الجزیرہ کی جانب سے تصدیق شدہ ویڈیو میں عاطف کے اہل خانہ کو اُس سے آخری وداع کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں اُس کی کمزور اور نحیف لاش ایک سفید کفن میں لپٹی ہوئی نظر آتی ہے اور ایک رشتہ دار کو اُس کے پسلیوں پر انگلی پھیرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جو واضح طور پر نمایاں تھیں۔

الشفاء اسپتال کے ڈائریکٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ بھر میں کم از کم 7 افراد بھوک اور غذائی قلت سے ہلاک ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے:  غزہ میں بھوک سے مزید 6 افراد شہید، متحدہ عرب امارات اور اردن نے امداد کی فضائی ترسیل شروع کردی

غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک کم از کم 169 فلسطینی، جن میں 93 بچے شامل ہیں، بھوک اور غذائی قلت کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اقوامِ متحدہ اور دیگر عالمی ادارے بارہا خبردار کر چکے ہیں کہ اسرائیلی ناکہ بندی کے سبب غزہ میں قحط جیسی صورتحال پیدا ہو چکی ہے، جہاں لاکھوں افراد روزانہ کی بنیادی خوراک سے بھی محروم ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسرائیل امداد بھوک خوراک غزہ فلسطین قحط

متعلقہ مضامین

  • غزہ میں 17 سالہ اسپورٹس چیمپیئن بھوک سے شہید، وزن صرف 25 کلو رہ گیا
  • پاکستان کو ریکوڈک منصوبے کیلیے 5 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی پیشکش
  • چیف جسٹس کا قانونی معاونت کی نئی اسکیم اور عدالتی اصلاحات کا اعلان
  • ریکوڈک منصوبے کے لیے پاکستان کو 5 ارب ڈالر کی غیرملکی سرمایہ کاری کی پیشکش
  • چیف جسٹس آف پاکستان کی خیبر پختونخوا بار وفد سے ملاقات، قانونی معاونت اسکیم کا اعلان
  • ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان میں انشورنس سیکٹر میں اصلاحات کی تجویز
  • وائٹ ہائوس، ٹرمپ انتظامیہ کا 20 کروڑ ڈالر سے نیا بال روم تعمیر کرنے کا اعلان
  • خیبرپختونخوا: گوشت کے معیار کا پتہ چلانے کیلئے جدید لیبارٹری قائم
  • زرمبادلہ کے ذخائر 19 ارب 60 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کی سطح پر آگئے
  • ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنی کمی ہوئی ہے؟