کراچی کا ایک اور شہری ہنی ٹریپ کا شکار، کچے کے ڈاکوؤں کا 1 کروڑ تاوان کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
سہراب گوٹھ کے علاقے گلزار ہجری کا رہائشی ہنی ٹریپ کا شکار ہوگیا، اغوا کاروں نے رہائی کے عوض اہل خانہ سے ایک کروڑ روپے تاوان طلب کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کا ایک اور شہری ہنی ٹریپ کا شکار ہو گیا اور اس کو کچے کے علاقے میں مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا۔
اغوا کاروں کی جانب سے مغوی کی رہائی کیلئے اہل خانہ سے ایک کروڑ روپے تاوان مانگا گیا ہے۔ مغوی شہری عبداللہ کراچی کے علاقے گلزار ہجری مچھر کالونی کا رہائشی اور اسکریپ کا کام کرتا تھا۔
اہل خانہ نے سہراب گوٹھ تھانے میں عبداللہ کے اغوا کا مقدمہ درج کرا دیا ہے۔
مدعی مقدمہ کے مطابق عبداللہ گھر سے پنجاب جانے کا کہہ کر نکلا تھا اور روانگی سے قبل اس نے اپنا اور دوست کا نمبر گھر والوں کو لکھوایا تھا۔
مقدمہ کے متن کے مطابق عبداللہ جب کراچی سے نکلا تو اس کے بعد اس کا موبائل فون بند ہو گیا جبکہ دوسرے نمبر سے اس کو اغوا کیے جانے کا میسج ملا اور رہائی کے لیے ایک کروڑ روپے تاوان مانگا گیا ہے۔
درخواست گزار اسلم خان نے پولیس کوبتایا کہ تاوان کی ایک کروڑ روپے رقم جمع کرکے اغواء کاروں نے ویڈیو طلب کی ہے۔
پولیس نے سہراب گوٹھ تھانے میں اغوا برائے تاوان کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش اینٹی وائلنٹ کرائم سیل منتقل کردی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایک کروڑ روپے
پڑھیں:
سرگودھا: پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ کی 3 خواتین کو گرفتار کرلیا
سرگودھا:(نیوزڈیسک) فیکٹری ایریا پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ کی 3 خواتین کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان شہری کی غیر اخلاقی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے میں ملوث ہیں۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ گینگ کی دیگر 7 خواتین کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔