پہلگام حملے کے بعد قومی سلامتی پر ان کیمرہ سیشن، ڈی جی آئی ایس پی آر اور وزیر اطلاعات کی سیاسی قائدین کو بریفنگ
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) موجودہ علاقائی کشیدگی، خاص طور پر پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے تناظر میں، حکومت پاکستان نے قومی سلامتی سے متعلق اہم ان کیمرہ سیشن منعقد کیا، جس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے سیاسی جماعتوں کے سینئر رہنماؤں کو بریفنگ دی۔
ذرائع کے مطابق، اس اعلیٰ سطحی اجلاس میں سیاسی جماعتوں کے ارکان کی بڑی تعداد شریک ہوئی، جہاں موجودہ صورتحال اور اس کے ممکنہ اثرات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے سیاسی قائدین کو افواج پاکستان کی تیاریوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے اور خطے میں امن کا خواہاں ہے، لیکن اگر کسی نے جارحیت مسلط کرنے کی کوشش کی تو افواج پاکستان منہ توڑ جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔”
ذرائع نے مزید بتایا کہ ان کیمرہ سیشن میں وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے سیاسی رہنماؤں کو حکومتی سفارتی اقدامات اور عالمی سطح پر پاکستان کے مؤقف سے بھی تفصیلاً آگاہ کیا۔
یہ سیشن اس وقت منعقد ہوا ہے جب بھارت میں پہلگام حملے کو بنیاد بنا کر پاکستان کے خلاف جارحانہ بیانات دیے جا رہے ہیں، اور ایسی خبریں سامنے آئی ہیں جن میں اس واقعے کو ایک “فالس فلیگ آپریشن” قرار دیا جا رہا ہے۔
سیاسی مبصرین اس بریفنگ کو اہم قومی اتحاد کی علامت قرار دے رہے ہیں، جس میں تمام سیاسی جماعتوں کو قومی سلامتی کے حساس امور پر اعتماد میں لیا جا رہا ہے۔
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
نواز شریف سب سے سینئر، قومی راہنما اور سیاستدان کے طور پر اپنا سیاسی کردار ادا کرتے رہیں گے،عرفان صدیقی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر راہنما،سینٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر اور امور خارجہ کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے واضح کیا ہے کہ نواز شریف سب سے سینئر، قومی راہنما اور سیاستدان کے طور پر اپنا سیاسی کردار ادا کرتے رہیں گے،سیاست میں نواز شریف کے نہ آنے کا من گھڑت جملہ غلط طور پر مجھ سے منسو ب کیا گیا۔(جاری ہے)
اپنے بیان میں عرفان صدیقی نے کہاکہ نواز شریف پارلیمان کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ (ن) کے صدر ہیں، سیاست سے ان کی لاتعلقی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔انہوںنے کہاکہ وفاق اور پنجاب میں ان کی جماعت کی حکومت ہے۔ انہوںنے کہاکہ وہ پاکستان کے سب سے سینیئرقومی راہنما اور تجربہ کار سیاستدان کے طور پر اپنا سیاسی کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ نواز شریف اپنی سیاسی حکمت عملی کے مطابق قومی سیاست میں بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔