مریم نواز سیاسی مخالف ضرور ہیں لیکن بزدار سے کوئی موازنہ نہیں: شیر افضل مروت
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
کراچی(آئی این پی) رکن قومی اسمبلی شیر افضل خان مروت نے کہا ہے کہ مریم نواز سیاسی مخالف ضرور ہیں لیکن بزدار سے کوئی موازنہ نہیں،بانی پی ٹی آئی مجھے پارٹی چھوڑنے کا خود کہتے تو چھوڑ دیتا۔
تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی شیر افضل خان مروت نے ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل میں میری فیورٹ ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ ہے۔شیر افضل کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی خواہش پر میں سیاست میں آیا، بانی پی ٹی آئی کی وجہ سے مجھے شہرت ملی ہے، بانی پی ٹی آئی اور میرے درمیان معاملات خراب نہیں ہیں، مجھے پتا ہے کس طرح بانی پی ٹی آئی کیکانوں میں باتیں ڈالی جاتی ہیں۔
وزیراعظم کی صدر مسلم لیگ ن نواز شریف سے ملاقات
انھوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی رہنماں کی بانی سے ملاقاتیں ہی میری وجہ سے شروع ہوئیں، چغل خوری اور حسد نے پارٹی کونقصان دیا ہے۔رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ 9مئی کادن آنیوالاہے پارٹی کی طرف سے کوئی ہدایات نہیں، میں اب بھی پی ٹی آئی کاکارکن ہوں، 2024الیکشن کی اصل فاتح پی ٹی آئی ہے اور 2018الیکشن کی فاتح بھی پی ٹی آئی تھی۔پارٹی سے نکالنے کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ جنہوں نے مجھے پارٹی سے نکالا ان کو شرمسارہونا چاہیے، مجھے پارٹی سے بانی ٹی آئی نے نہیں نکالا۔پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل خان مروت نے فیصل واوڈا کو مونچھیں رکھنے کا مشورہ دے دیا۔
امریکی عدالت نے وائس آف امریکا کے 1000 ملازمین کی بحالی روک دی
مریم نواز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز سیاسی مخالف ضرور ہیں لیکن بزدار سے کوئی موازنہ نہیں، میں اپنے قبیلے کا سردارہوں، میرے بزرگ سیاست میں رہے ہیں، میں پی ٹی آئی پلیٹ فارم سے پہلے کبھی الیکشن نہیں لڑا، میں نے بانی پی ٹی آئی سے متعلق کوئی غلط بیانی نہیں کی، وہ مجھے چھوڑنے کا خود کہتے تو پارٹی چھوڑ دیتا۔
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔
لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے
دونوں قائدین نے مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔
مزید :