آسٹریلوی انتخابات میں حکمران لیبر پارٹی کی بڑی فتح، اپوزیشن نے شکست تسلیم کرلی
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
آسٹریلیا کے انتخابات میں حکمران لیبر پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگئی، انتھونی البانیز دوسری بار آسٹریلیا کے وزیراعظم منتخب ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق انتھونی البانیز مسلسل دوسری بار جیتنے والے پہلے آسٹریلوی وزیراعظم ہیں۔
رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی اپوزیشن لیڈر پیٹرڈٹن نے شکست تسلیم کرلی اور وزیرِاعظم انتھونی البانیز کو فون کرکے انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی۔
ایوان زیریں کی 150 اور ایوان بالا کی 40 نشستوں پر مقابلہ ہوا۔ لیبر پارٹی نے ایوان نمائندگان میں 85 نشستیں حاصل کیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ظالم حکمران مظلوم بلوچ خواتین کی آواز سے خوفزدہ ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
کوئٹہ میں منعقدہ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، سمی دین بلوچ اور دیگر خواتین کو بغیر کسی مقدمے کے صرف ایم پی او کے تحت قید میں رکھا گیا۔ حکمران ان سے خوفزدہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ ظالم ہمیشہ بزدل ہوتے ہیں۔ جس طرح فرعون اور یزید بزدل تھے۔ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، سمی دین بلوچ اور دیگر خواتین کو بغیر کسی مقدمے کے صرف ایم پی او کے تحت قید میں رکھا گیا ہے۔ ہم اس ظلم کو قبول نہیں کرتے کہ تم ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو پابند سلاسل کر دو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام شاہوانی اسٹیڈیم کوئٹہ میں منعقدہ عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جلسے سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی، بی این پی کے نائب صدر ایڈوکیٹ ساجد ترین اور سابق وفاقی وزیر آغا حسن بلوچ سمیت دیگر قائدین نے خطاب کیا۔
بی این پی کی دعوت پر مجلس وحدت مسلمین کے ایک وفد نے علامہ مقصود علی ڈومکی، علامہ شیخ ولایت حسین جعفری، علامہ علی حسنین حسینی کی قیادت میں شرکت کی۔ وفد میں صوبائی نائب صدر عیوض علی ہزارہ، ضلعی رہنماء حاجی الطاف حسین ہزارہ، محمد یونس ہزارہ و دیگر بھی شامل تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ظلم کے خلاف بولنا اور ظالم کی مخالفت کرنا ایک عظیم عبادت ہے۔ پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا ارشاد ہے کہ جس معاشرے میں ظالم کو ظالم کہنا جرم بن جائے، اس معاشرے کا اللہ ہی حافظ ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ظالم ہمیشہ بزدل ہوتے ہیں جس طرح فرعون اور یزید بزدل تھے۔ فرعون شیرخوار بچوں سے ڈرتا تھا۔ اس لئے اس نے ہزاروں نومولود بچوں کو ذبح کیا۔ یزید آل رسول (ص) کی نہتی اسیر مستورات خصوصاً نواسی رسول (ص) حضرت زینب کبریٰ (س) سے ڈرتا تھا۔ ظالم حق کی آواز اور نہتی خواتین سے ڈرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج بھی ظالم حکمران مظلوم بلوچ خواتین کی آواز سے خوفزدہ ہیں۔ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، سمی دین بلوچ اور دیگر خواتین کو بغیر کسی مقدمے کے صرف ایم پی او کے تحت قید میں رکھا گیا ہے۔ ہم اس ظلم کو قبول نہیں کرتے کہ تم ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو پابند سلاسل کر دو۔ علامہ ڈومکی نے کہا کہ جب کوئی شخص اپنی قوم کے لیے آواز بلند نہ کر سکے، تو اسے اقتدار کی کرسی کو لات مار دینی چاہیے، جیسا کہ سردار اختر جان مینگل نے اصولوں پر سمجھوتہ نہ کرتے ہوئے قومی اسمبلی کی نشست کو ٹھوکر مار دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے بہادر سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی طرف سے بلوچستان کے عوام، سردار اختر جان مینگل اور بی این پی کے کارکنوں کے لیے یہ پیغام لایا ہوں کہ ہم بلوچستان کے حقوق کی جدوجہد میں ہر قدم پر بلوچستان کے ساتھ کھڑے ہیں، کیونکہ مظلوم کی حمایت اور ظالم کی مخالفت ہمارے اصولی مؤقف کا حصہ ہے۔