بانی پی ٹی آئی نے معدنیات بل سے متعلق اہم احکامات مجھے دیے ہیں: جنید اکبر
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف خیبر پختون خوا کے صدر جنید اکبر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے معدنیات بل سے متعلق اہم احکامات مجھے دیے ہیں۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجوزہ معدنیات قانون پر ووٹنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
جنید اکبر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جب تک میری اُن سے ملاقات نہیں ہوتی تب تک بل پاس نہیں ہو گا، میں نے بانی پی ٹی آئی کے احکامات پی ٹی آئی کے ارکان تک پہنچا دیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بل کا جائزہ لینے کے لیے میں نے 3 رکنی کمیٹی بھی قائم کی تھی، قائم کمیٹی نے رپورٹ تیار کر کے مرکزی قیادت کو ارسال کر دی ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی نے
پڑھیں:
منزلز بل کو عوامی خواہشات کے مطابق بنائیں گے، رحمت خالق
گلگت بلتستان کے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ جو لوگ منرلز بل پر شور مچا رہے ہیں وہی لوگ معدنیات پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حاجی رحمت خالق نے کہا ہے کہ جو لوگ منرلز بل پر شور مچا رہے ہیں وہی لوگ معدنیات پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں رحمت خالق کا کہنا تھا کہ مائننگ اینڈ منرلز ایکٹ کا مسودہ ابھی ہمیں موصول نہیں ہوا، مسودہ ملنے کے بعد اس کو تفصیل سے پڑھیں گے، مسودے کو عوام کی خواہشات کے مطابق بنائیں گے، ہم اپنے عوام سے وعدہ کرتے ہیں کہ کم از کم ہم عوام کے مفادات کا سودا نہیں کریں گے، وہ کام کریں گے جس سے عوام کو کوئی نہ کوئی فائدہ ہو۔ اس بات میں کوئی مضائقہ نہیں ہے کہ معدنیات کا بل کہیں اور سے بن کر آیا ہے، بل کا ڈرافٹ جب ہمیں ملے گا تو ہم اس کو پڑھ کر اس میں کوئی غلطی ہے تو اس کو درست کریں گے اور بل کو عوام دوست بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ معدنیات کے بل پر شور وہ لوگ کر رہے ہیں جو پہاڑوں اور معدنیات پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں، ہم ان کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، ہم پہاڑوں اور معدنیات کا تحفظ ہر صورت میں کریں گے اور ان پہاڑوں اور معدنیات کا فائدہ عوام کو پہنچائیں گے۔