یمن کیجانب سے غاصب اسرائیلی رژیم کے فضائی محاصرے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے غزہ کی پٹی کیخلاف غاصب صیہونی رژیم کیجانب سے جاری زمینی کارروائی میں توسیع پر مبنی اسرائیلی منصوبے کا غاصب و سفاک صیہونی رژیم کیخلاف مکمل ہوائی محاصرے کے اعلان کے ذریعے جواب دیا ہے اسلام ٹائمز۔ یمنی مسلح افواج نے غاصب و سفاک صیہونی رژیم کے خلاف مکمل ہوائی محاصرے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق غاصب اسرائیلی رژیم کی جارحیت میں اضافے اور غزہ کے خلاف جارحانہ زمینی کارروائیوں میں توسیع پر مبنی تل ابیب کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے یمنی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحیی السریع نے غاصب و سفاک صیہونی رژیم کے خلاف مکمل ہوائی محاصرے کا اعلان کیا ہے۔ اس بارے جاری ہونے والے اپنے بیان میں بریگیڈیئر جنرل يحیی السریع نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اس ہوائی محاصرے کا اسرائیلی ہوائی اڈوں پر بار بار حملوں کے ذریعے نفاذ کیا جائے گا جبکہ اس محاصرے میں اللد (Lod) ہوائی اڈہ کہ جسے اسرائیل میں بن گورین ایئرپورٹ بھی کہا جاتا ہے، سر فہرست ہے۔ یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے تمام بین الاقوامی ہوائی کمپنیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس بیان کو اس کے اعلان و اشاعت کے وقت سے مدنظر رکھیں اور اپنے طیاروں و اہلکاروں کی سلامتی و حفاظت کی خاطر مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں واقع ہوائی اڈوں کے لئے اپنی تمام پروازیں منسوخ کر دیں۔ انہوں نے تاکید کی کہ آزاد، خود مختار و عزیز یمن جارحیت کے اس تسلسل کو کبھی قبول نہیں کرے گا جو غاصب اسرائیلی دشمن نے لبنان و شام جیسے عرب ممالک پر اپنے انسانیت سوز حملوں کے ذریعے مسلط کر رکھی ہے۔ اپنے بیان کے آخر میں انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ امت اسلامیہ محاذ آرائی سے خوفزدہ نہیں اور نہ ہی اپنے ہتھیار ڈالے گی!
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: یمنی مسلح افواج ہوائی محاصرے صیہونی رژیم محاصرے کا
پڑھیں:
متحدہ عرب امارات کا لبنان پر سے سفری پابندی اٹھانے کا اعلان، وزیر اعظم نواف سلام کا اظہار تشکر
متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ 7 مئی سے اپنے شہریوں پر لبنان کے سفر پر پابندی ہٹا دے گی۔
یہ بھی پڑھیں: لبنان میں ایک دہائی بعد بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا آغاز
عرب نیوز کے مطابق یہ فیصلہ جمعرات کو جاری کردہ ایک مشترکہ بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں اعلان کیا گیا تھا کہ لبنانی صدر جوزف عون اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے دونوں ممالک کے درمیان سفر کو آسان بنانے اور نقل و حرکت کو بہتر بنانے کے لیے اقدامات پر عملدرآمد پر اتفاق کیا ہے۔
متحدہ عرب امارات نے سنہ 2021 میں اپنے شہریوں پر لبنان کے سفر پر پابندی لگا دی تھی تاہم لبنانی شہریوں پر متحدہ عرب امارات کے سفر پر پابندی نہیں تھی۔
دریں اثنا لبنان کے وزیر اعظم نواف سلام نے کہا کہ یہ فیصلہ بیروت اور ابوظہبی کے درمیان مضبوط تعلقات کو ظاہر کرتا ہے اور متحدہ عرب امارات اور اس کے صدر کے لیے تمام شکریہ اور تعریف کا مستحق ہے۔
مزید پڑھیے: اسرائیل کی لبنان پر راکٹ حملوں کے بعد بمباری، 2 شہری جاں بحق
نواف سلام نے مزید کہا کہ لبنان اور اس کے عوام اپنے اماراتی بھائیوں کے ساتھ ساتھ خلیج اور عرب دنیا سے آنے والے زائرین کے استقبال کے لیے بھی بے صبری سے منتظر ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں