ایران نے 1,200 کلومیٹر تک مار کرنے والا نیا بیلسٹک میزائل متعارف کرا دیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
ایران نے ایک نیا سالڈ فیول بیلسٹک میزائل ’’قاسم بصیر‘‘ متعارف کرایا ہے جس کی رینج 1,200 کلومیٹر (745 میل) ہے۔ یہ اعلان اس وقت کیا گیا ہے جب مغرب کے ساتھ ایران کے تعلقات کشیدگی کا شکار ہیں۔
ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق یہ میزائل ایران کی تازہ ترین دفاعی کامیابی ہے، جو دور مار صلاحیت کا حامل ہے۔ میزائل کی ویڈیو ایرانی وزیر دفاع عزیز ناصر زادہ کے انٹرویو کے دوران نشر کی گئی۔
وزیر دفاع نے کہا کہ “اگر ہم پر حملہ کیا گیا یا جنگ مسلط کی گئی تو ہم بھرپور جواب دیں گے اور دشمن کے مفادات اور فوجی اڈے نشانہ بنائیں گے۔” ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کا اپنے ہمسایہ ممالک سے کوئی جھگڑا نہیں، لیکن امریکی فوجی اڈے ہمارے ہدف پر ہیں۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ایران اور امریکہ کے درمیان عمان میں جوہری پروگرام پر مذاکرات تین ہفتوں سے جاری ہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
افغانستان کے ہندوکش خطے میں شدید زلزلہ، 20 افراد جاں بحق، سیکڑوں زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کابل: افغانستان کے ہندوکش خطے میں آنے والے شدید زلزلے نے ایک بار پھر تباہی مچا دی، زلزلے کے جھٹکوں سے متعدد مکانات منہدم ہوگئے، جس کے نتیجے میں مختلف حادثات میں کم از کم 20 افراد جاں بحق اور 320 سے زائد زخمی ہو گئے۔
خبر ایجنسیوں کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مزارِ شریف سمیت شمالی افغانستان کے متعدد شہروں میں محسوس کیے گئے، جس سے عمارتوں اور مکانات کو شدید نقصان پہنچا۔
زلزلے کے وقت شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے، جبکہ رات کے وقت سڑکوں اور کھلے میدانوں میں خوف و ہراس کی فضا دیکھنے میں آئی۔
امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے مطابق زلزلے کی شدت 6.3 اور گہرائی 28 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، جب کہ مرکز صوبہ سمنگان کے ضلع خُلم سے تقریباً 22 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔
زلزلے کے جھٹکے تاجکستان، ترکمانستان، ازبکستان اور ایران میں بھی محسوس کیے گئے۔ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، جبکہ امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئی ہیں۔
واضح رہے کہ افغانستان میں رواں سال 31 اگست کو 6.0 شدت کے زلزلے میں دو ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے تھے، جب کہ 2023 میں 6.3 شدت کے زلزلے اور آفٹر شاکس کے باعث کم از کم چار ہزار اموات رپورٹ ہوئیں۔