بھارت: عمران خان، بلاول اور عابدہ پروین کے اکاؤنٹس پر پابندی
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 مئی 2025ء) بھارتی حکومت نے اتوار کے روز پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت کئی اہم شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کر دیا۔
دونوں کے آفیشل ایکس ہینڈل کو ان کے "بھارت مخالف اور موجودہ کشیدہ صورتحال سے متعلق بدنیتی پر مبنی مواد" کے الزام میں بند کیا گیا ہے۔
بھارت پہلے ہی حکومت پاکستان کا سرکاری ایکس ہینڈل اور ملک کے وزیر دفاع خواجہ آصف کا ایکس اکاؤنٹ بھی بلاک کر چکا ہے۔ پاکستان کے وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کا ایکس اکاؤنٹ بھی بھارت میں دستیاب نہیں ہے۔
پاکستان بھارت کشیدگی: سلامتی کونسل میں علاقائی صورتحال پر بریفنگ
پاکستان کی اہم شخصیات کے اکاؤنٹس پر پابندیاںبھارت نے کرکٹر وسیم اکرم اور شعیب اختر سمیت پاکستان کی بہت سی اہم شخصیات کے سوشل میڈیا اکاؤٹنس پر پہلے ہی پابندی عائد کر دی تھی اور اب معروف گلوکارہ عابدہ پروین کا انسٹاگرام اکاؤنٹ اور ایکس پر ان کے تین آن لائن نیوز پورٹلز کو بھی بلاک کر دیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
عابدہ پروین ان متعدد پاکستانی مشہور شخصیات میں شامل ہیں، جن کے اکاؤنٹس اب بھارت میں دستیاب نہیں ہیں۔ اس میں ہانیہ عامر، علی ظفر، سجل علی اور ماہرہ خان جیسی شخصیات شامل ہیں۔
پاک بھارت کشیدگی: سوشل میڈیا پر میمز کا ’طوفان‘ برپا
پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا انسٹاگرام اکاؤنٹ بھی اب بھارتی صارفین کے لیے قابل رسائی نہیں ہے۔
بیشتر پاکستانی میڈیا اداروں تک رسائی محدودبھارت نے پاکستان کے سب سے معتبر میڈیا اداروں کے خلاف بھی اقدام کیے ہیں، جس میں ڈان نیوز، ارشاد بھٹی، سماء ٹی وی، اے آر وائی نیوز، بول نیوز، رفتار، دی پاکستان ریفرنس، جیو نیوز، سماء اسپورٹس، جی این این، عزیر کرکٹ، عمر چیمہ ایکسکلوسیو، عاصمہ شیرازی، منیب فاروق، سنو نیوز ایچ ڈی، اور راضی نامہ جیسے معروف نام شامل ہیں۔
پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں شہریوں کو خوراک ذخیرہ کرنے کی ہدایت
بھارت کا دعوی ہے کہ یہ چینلز اس کی قومی سلامتی، خارجہ تعلقات اور امن عامہ سے متعلق غلط معلومات پھیلاتے ہوئے پائے گئے۔
ان یوٹیوب چینلز کے مجموعی ناظرین کی تعداد کئی کروڑ بتائی جاتی ہے۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق یہ میڈیا نیٹ ورکس غلط اور غیر تصدیق شدہ معلومات پھیلا رہے تھے جس کا مقصد خوف و ہراس پھیلانا، فرقہ وارانہ انتشار کو ہوا دینا، اور بھارت کے اندر امن عامہ کو خراب کرنا ہے۔
پاکستانی اداکار فواد خان اپنی نئی فلم 'عبیر گلال‘ کے ساتھ بالی ووڈ میں واپسی کر رہے تھے، جس میں اداکارہ وانی کپور ان کے ساتھ ہیں۔ تاہم پہلگام میں ایک المناک حملے کے بعد سے اس فلم کے بائیکاٹ کے مطالبات شروع ہوئے، جس کی وجہ سے یہ فلم بھی مشکل میں پڑ گئی ہے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پاکستان کے
پڑھیں:
بھارت، منی لانڈرنگ کے الزامات پر انیل امبانی گروپ کے 35کروڑ روپے کے اثاثے منجمد
بھارت، منی لانڈرنگ کے الزامات پر انیل امبانی گروپ کے 35کروڑ روپے کے اثاثے منجمد WhatsAppFacebookTwitter 0 3 November, 2025 سب نیوز
نئی دہلی (سب نیوز)بھارت میں منی لانڈرنگ کے الزامات پر انیل امبانی گروپ کے 35 کروڑ روپے کے اثاثے منجمد کر دیئے گئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ آف انڈیا نے انیل امبانی کی ممبئی میں واقع خاندانی رہائش گاہ سمیت نئی دہلی اور چنئی میں واقع رہائشی یونٹس اور زمینوں پر لین دین پر پابندی عائد کردی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارب پتی مکیش امبانی کے چھوٹے بھائی انیل امبانی کے گروپ کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات جاری ہیں۔امبابی گروپ نے 2017 سے 2019 کے درمیان بھارت کے بینک سے 56 کروڑ ڈالر سے زائد قرض حاصل کیا تھا، ان رقوم سے کی گئی سرمایہ کاری سے کوئی منافع حاصل نہیں ہوا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے ملاقات، مسئلہ فلسطین سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے ملاقات، مسئلہ فلسطین سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال بھارت گہرے سمندر میں ایک اور فالس فلیگ آپریشن کی تیاری کر رہا ہے، ترجمان پاک فوج امریکی ڈرون پاکستان کی فضائی حدود سے افغانستان میں داخل ہو رہے ہیں، طالبان کا الزام این ایف سی فارمولے پر وفاق کے اختیارات میں اضافہ کی تجویز،27ویں آئینی ترمیم کے مجوزہ نکات سب نیوز پر چیئرمین سی ڈی اے کا آذربائجان کے وفد اور متعلقہ افسران کے ہمراہ آسان خدمت مرکزبلڈنگ جی نائن کا دورہ صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس کل طلب کر لیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم