کراچی:

آئی جی سندھ کا محکمہ پولیس میں موجود کھالی بھیڑوں کے خلاف سخت ایکشن، کراچی سمیت سندھ کے مختلف رینج سے تعلق رکھنے والے 50 پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے پولیس ہیڈ کوارٹر ساؤتھ گارڈن بیک کمپنی بھیج دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن نےکراچی سمیت سندھ کے مختلف رینج سے تعلق رکھنے والے 50 پولیس افسران واہلکاروں کو معطل کرکے پولیس ہیڈ کوارٹر ساؤتھ گارڈن بیک کمپنی بھیج دیا، اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

معطل کئے جانے والوں میں کراچی، سکھر، لاڑکانہ اورمیر پور خاص رینج کے افسران و اہلکار جن میں 14 انسپکٹرز، 3 سب انسپکٹرز، 1 اے ایس آئی ودیگر ہیڈ کانسٹیبل و پولیس کانسٹیبل شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق معطل کئے گئے افسران و اہلکاروں پرمبینہ طورپرجرائم پیشہ عناصرکی سرپرستی اورکرپشن کے الزامات تھے۔

ادھر ایسٹ زون میں تعینات انسپکٹرعامررفیق کو بھی معطل کرکے پولیس ہیڈ کوارٹر ساؤتھ گارڈن بیک کمپنی بھیج دیا گیا، اس حوالے سے ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ نعیم شیخ کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

پولیس اہلکار اسلام آباد ائیرپورٹ کے راستوں پر مسافروں کو لوٹنے لگے

نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے راستوں پر راولپنڈی پولیس اہلکارائیرپورٹ جانے والے مسافروں کو لوٹنے لگے پولیس عملے نےمسافروں  و چھوڑنے کے آنے والوں   سے  موبائل فون  و نقدی سمیت   میٹھا حلوہ تک نہ چھوڑا سینئر پولیس افسران کی مداخلت پر  اے ایس آئی عاطف سمیت دیگر اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا دونوں اہلکاروں کو گرفتار کرلیاگیا۔

رپورٹ کے مطابق تھانہ دھمیال پولیس  سے رجوع کرتے ہوئے ابیٹ آباد سے تعلق رکھنے والے شہری زبیع اللّٰہ نے موقف اختیار کیا کہ ڈرائیور یعقوب مہمانوں کو  دبئی جانے کے خاطر چھوڑنے ائیرپورٹ جارہے تھے  کہ ٹھلیاں کے مقام پر پولیس کے اے ایس آئی عاطف، کانسٹیںل زبیر وغیرہ نے روکا۔

ڈرائیور یعقوب اور مہمانوں کی تلاشی لیکر  پولیس نے   قیمتی موبائل فون اور دو پیکٹ ملتانی حلوے کے لے لیے، پھر سب کو ہتھکڑیاں لگا کر جنگل میں لے گیے اور رہائی کے لیے 2 لاکھ روپے طلب کیے اوردھمکیاں دیں۔

ڈرائیور یعقوب نے بیس ہزار روپے نقد دییے جب کہ   پچاس ہزار روپے ایئرپورٹ کے اے ٹی ایم سے نکال کر اے ایس آئی عاطف کو دیے۔

ائیرپورٹ پر عاطف اے ایس آئی رقم نکوانے کے دوران مہمان کے ساتھ  اے ٹی ایم کے اندر بھی گیا، پولیس عملے نے ڈرائیور یعقوب کو ایک کمرے میں محبوس رکھا جہاں زبیر کانسٹیبل اس پر پہرہ دیتا رہا۔

پولیس عملے نے اس دوران بھی ایک موبایل فون کے  لیا اور مہمانوں کو چھوڑ دیا جو دبئی روانہ ہوگئے۔

2 مئی کو ان کی تصویر لینے آیا تو اہلکاروں نے جھگڑا کرکے کپڑے پھاڑ دیے، بھاگ کر جان بچائی لیکن ڈرائیورز کو وہیں  رکھا گیا۔

میں نے ون فائیو پر کال کی تو پولیس آگئی پولیس کے آنے پر پولیس نے مذکورہ  پولیس اہلکاروں سے  میرے نمبر پر 16 ہزار روپے ایزی پیسہ  کے زریعے بیجھوائے۔

پولیس کی ان جیسی کالی بھیڑوں کی وجہ سے محکمہ پولیس بدنام ہورہا  ہے، کارروائی کی جائے۔

پولیس نے تھانہ دھمیال کے اے ایس آئی عاطف ،کانسٹیبل زبیر   سمیت دیگر اہلکاروں کے خلاف سرقہ بلجںر کی دفعہ 382، حبس بیجا میں رکھنے کی دفعہ 342 ت پ اور پولیس آرڈر کے تحت درج کرلیا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ اے ایس آئی عاطف اور کانسٹیبل زبیر کو گرفتار کرلیا گیا ہے، تیسرے ملزم کہ تلاش جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں ڈکیتوں سے پولیس افسران بھی غیر محفوظ
  • سنگین جرائم میں ملوث ہونے پر پولیس کے 50 افسران واہلکار معطل
  • پاکستان کا پانی روکا گیا تو یہ اعلان جنگ ہوگا، قومی اسمبلی میں بھارتی آبی جارحیت کیخلاف قرارداد پیش
  • لاہور: پولیس اہلکاروں نے تاجر کو اغواء کرکے تشدد کا نشانہ بنایا
  • پولیس اہلکار اسلام آباد ائیرپورٹ کے راستوں پر مسافروں کو لوٹنے لگے
  • کراچی میں تاجر کے اغوا اور بھتہ خوری کا واقعہ، ایس ایچ او معطل، انکوائری کا حکم
  • کراچی: تاجر کے اغوا اور بھتہ خوری کا واقعہ، ایس ایچ اوجمشید کوارٹر معطل، انکوائری کا حکم
  • اسلام آباد: پولیس سے تنگ آکر شہری موبائل فون ٹاور پر چڑھ گیا
  • آئی جی نے پولیس افسران و اہلکاروں کیلئے نئی سوشل میڈیا پالیسی جاری کردی