وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا باکسر عثمان وزیر کو بھارتی حریف پر فتح پر خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستانی باکسر عثمان وزیر سے وزیراعلی ہاؤس میں ملاقات کی اور بینکاک میں بھارتی باکسر ایشوران کے خلاف حالیہ فتح پر انہیں مبارکباد دی۔ اس ملاقات میں صوبائی وزیر کھیل محمد بخش خان مہر، رکن سندھ اسمبلی آصف موسی اور وزیراعلی کے سیکریٹری رحیم شیخ بھی موجود تھے۔
عثمان وزیر ویلٹر ویٹ کیٹیگری کے باکسر ہیں، نے پہلے رانڈ میں بھارتی باکسر کو ناک آٹ کر کے فتح حاصل کی۔ وزیراعلی سندھ نے اس کامیابی کو "بھارت کے جنگی جنون کے دوران پاکستان کی پہلی بڑی اسپورٹس کامیابی" قرار دیا۔ انہوں نے عثمان کی کارکردگی کو قومی فخر کا لمحہ قرار دیتے ہوئے سندھ حکومت کی مکمل سرپرستی کا اعلان کیا۔(جاری ہے)
سید مراد علی شاہ نے اعلان کیا کہ عثمان وزیر کو ورلڈ اوپن چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے بھیجا جائے گا، تاکہ ان کی عالمی رینکنگ میں بہتری آئے۔
انہوں نے مالی امداد اور جدید ٹریننگ سہولیات دینے کا بھی اعلان کیا۔ عثمان وزیر نے وزیراعلی سندھ کو وہ باکسنگ گلوز پیش کیے جن سے انہوں نے بھارتی باکسر کو شکست دی تھی۔ وزیراعلی سندھ نے وہ گلوز پہن کر پنچ کا انداز اپنایا اور عثمان کی فتح پر خوشی کا اظہار کیا۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ میں آپ کی محنت اور فتح پر فخر محسوس کرتا ہوں۔ یہ آپ کی مسلسل 16ویں کامیابی ہے جو ملک و قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔انہوں نے وزیر کھیل کو ہدایت کی کہ عثمان وزیر کو عالمی معیار کی تربیت فراہم کی جائے اور حکومت کی مکمل معاونت فراہم کی جائے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے وزیراعلی سندھ انہوں نے فتح پر
پڑھیں:
پاک فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گی؛ ابراہیم مراد
سٹی 42 : سابق وزیر ابراہیم مراد نے کہا ہے کہ بھارت کا سندھ طاس معاہدے سے انحراف کھلی آبی دہشتگردی ہے ۔
ابراہیم مراد نے اپنے بیان میں کہا کہ معاہدے کی خلاف ورزی خطے کے امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے، بھارت پانی کو ہتھیار بنا کر پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت سے کروڑوں پاکستانیوں کی زندگی، زراعت اور معیشت متاثر ہوگی ۔
پورٹل میں خامیاں،سینکڑوں پرائیوٹ سکولوں کو رجسٹریشن جاری نہ ہوسکی
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری بھارتی آبی دہشتگردی کی فوری مذمت کرے، پاک فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے گی، قوم اس مشکل وقت میں پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے ۔