انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج میں گرفتار 560 ملزمان کی رہائی روک دی
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 26 نومبر احتجاج میں گرفتار 560 ملزمان کی ضمانت پر رہائی روک دی۔
اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے گرفتار ملزمان کی ضمانت پر رہائی روکنے کا حکم دیا، پراسیکیوشن نے 560 ملزمان کی ضمانتی مچلکوں کی مالیت میں اضافے کی درخواست دائر کی۔
جس میں کہا گیا کہ ضمانت پر 560 ملزمان نے صرف 50، 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروائے ہیں، ملزمان کو فی کس 10، 10 لاکھ کے دو مچلکے اور دو ضامن دینے کا حکم دیا جائے۔
82 ملزمان نے عدالت میں اپنے اعترافی بیان جمع کرایا کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے انہیں اکسایا تھا۔
پراسیکیوشن نے درخواست اے ٹی اے ایکٹ کی شق 21 ڈی کے تحت دائر کی، جس میں کہا گیا کہ 26 نومبر کے 24 مقدمات میں 560 ملزمان پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے، 1074 ملزمان دانستہ طور پر ضمانت کے بعد عدالت سے غیر حاضر ہوئے۔
عدالت نے رہائی روکتے ہوئے ملزمان کو طلبی کےنوٹس جاری کردیے اور درخواست پر فیصلے تک جیل حکام کو رہائی روکنے کی ہدایت کی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ملزمان کی
پڑھیں:
عسکری ٹاور حملہ سمیت تین مقدمات,عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں 26 مئی تک توسیع
جمال الدین : انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ سمیت تین مقدمات میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی عبوری ضمانت میں 26 مئی تک توسیع کر دی۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے سماعت کی۔ عمرا یوب عدالت میں پیش ہوئے۔ پولیس نے جناح ہاؤس حملہ کیس ریکارڈ پیش کرنے کیلئے مہلت طلب کی ۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ جناح ہاؤس کیس کا ریکارڈ سپریم کورٹ میں ہے، جہاں شریک ملزمان کی ضمانت کیخلاف اپیل زیر سماعت ہے ۔ عدالت نے پراسیکیوٹر کے بیان کے بعد سماعت ملتوی کر دی ۔ عمر ایوب نے جناح ہاؤس حملہ، عسکری ٹاور حملہ ، تھانہ شادماں نذر آتش کیس میں عبوری ضمانتیں دائر کر رکھی ہیں۔ عدالت نے جناح ہاوس سمیت چار مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما حافط فرحت کی عبوری ضمانت میں بھی 26 مئی تک توسیع کر دی ۔
قصور : پسند کی شادی نہ ہونے پراپنےہی گھر کا صفایا کرنے والی لڑکی پکڑی گئی
Ansa Awais Content Writer