Jang News:
2025-05-05@18:04:10 GMT

بانی سے جیل میں کون کون ملے گا؟ فہرست حکام کے حوالے

اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT

بانی سے جیل میں کون کون ملے گا؟ فہرست حکام کے حوالے

اڈیالہ جیل راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی سے وکلاء اور فیملی کی ملاقات کے لیے فہرست بھیج دی گئی۔

پی ٹی آئی نے بانی سے ملاقات کےلیے 6 وکلاء رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھیجی ہے۔

بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے بھیجی گئی فہرست میں بیرسٹر سلمان اکرم راجا، بیرسٹر سلمان صفدر، بیرسٹر گوہر علی خان، بیرسٹر علی ظفر، نیاز اللّٰہ نیازی اور نعیم پنجوتھا شامل ہیں۔

وکلاء رہنما کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچیں گے، منگل کا دن فیملی اور وکلاء سے ملاقات کےلیے مقرر ہے۔

بانی پی ٹی آئی سے کل ملاقات کےلیے اُن کی بہنیں بھی اڈیالہ جیل پہنچیں گی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی ا ئی سے سے ملاقات کے اڈیالہ جیل

پڑھیں:

کراچی، وکلا کا ڈیفنس موڑ پر احتجاج ختم، ٹریفک بحال

فائل فوٹو

کراچی میں وکلا کا ڈیفنس موڑ پر جاری احتجاج ختم کردیا گیا، سڑک ٹریفک کے لیے بحال کردی گئی۔

وکلا کے احتجاج کے باعث مین کورنگی روڈ، ڈیفنس موڑ بلیوارڈ سگنل آنے جانے والے دونوں روڈ اور اطراف کی سڑکیں بند رہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چند روز پہلے تھانے میں جھگڑے پر وکلا کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا اور آج وکلا پولیس اہلکاروں پر مقدمہ درج کرانا چاہتے تھے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ وکلا کورٹ آرڈر کی کاپی لائے ہیں لیکن ہمیں آفیشل آرڈر نہیں ملے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • 2 ماہ میں  بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں صوبوں کے سپرد کرنے کا فیصلہ
  • گزشتہ ہفتے کے مقبول اسمارٹ فونز کی فہرست جاری
  • عمران خان نے مجوزہ معدنیات قانون پر ووٹنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے، جنید اکبر
  • جعلی مقدمات ختم کر کے عمران خان کو مشاورت میں شامل کیا جائے: بیرسٹر سیف
  • سینئر پی ٹی آئی رہنماء کی اہم امریکی عہدیداروں سے ملاقات، عمران خان کیخلاف جعلی مقدمات سے آگاہ کیا
  • سینئر پی ٹی آئی رہنما کی اہم امریکی عہدیداروں سے ملاقات، عمران خان کیخلاف ’جعلی‘ مقدمات سے آگاہ کیا
  • راجن پور: تیز آندھی کے باعث سولر پلیٹیں گرنے سے 2 افراد جاں بحق
  • کراچی، وکلا کا ڈیفنس موڑ پر احتجاج ختم، ٹریفک بحال
  • دنیا کے امیر ترین اداکاروں میں شاہ رخ خان کا نمبر کونسا؟