پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 05 مئی ۔2025 )خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے مسلم لیگ( ن )اور سابق وزیراعظم نواز شریف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر تنقید کرنے والی حکومت پہلے اپنی جماعت کے صدر سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف دوٹوک موقف دلوا کر دکھائے.

پشاور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے سوال اٹھایا کہ نواز شریف وضاحت کریں کہ مودی ان کی کمزوری ہے یا مجبوری؟ انہوں نے الزام عائد کیا کہ جاتی امرا میں دعوتیں کھانے والے کشمیریوں کے قاتل مودی کے خلاف بولنے سے نواز شریف کترا رہے ہیں.

(جاری ہے)

بیرسٹر سیف نے کہا کہ قوم اور افواج پاکستان بھارت کے خلاف ایک صفحے پر متحد ہیںمگر نواز شریف کی خاموشی اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ اور مودی ایک پیج پر ہیں. انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور ان کے ایجنٹ مودی کے خلاف نہ بول کر پاکستان کی متحد قوم اور افواج کے حوصلے پست کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن پی ٹی آئی اور فوج مودی کے خلاف ایک پیج پر ہیں بیرسٹر سیف نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ محض بیانات کے بجائے عملی طور پر مودی کے خلاف موقف اپنائے اور اگر واقعی قومی سلامتی عزیز ہے تو پارٹی وابستگی سے بالاتر ہو کر بھارت مخالف بیانیے کو مضبوط کرے.                                                                                                                

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بیرسٹر سیف نے مودی کے خلاف نواز شریف

پڑھیں:

امریکی نائب صدر کے بیان پر حکومت سفیر کو طلب کر کے پوچھے: حافظ نعیم

کراچی‘ لاہور (نوائے وقت رپورٹ + خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پہلگام میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن پر امریکی نائب صدر کے بیان کی شدید مذمت کی اور حکومت ِ پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی سفیر کو طلب کرے اور پوچھے کہ ان کے نائب صدر نے بغیر تحقیقات کے یہ بیان کیسے دیا؟۔ بھارت پہلگام واقعے پر پاکستان کے تحقیقات کے مطالبے سے بھاگ رہا ہے۔ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے بیان سے تاثر ملتا ہے کہ امریکہ بھارت کے موقف کو درست تسلیم کر رہا ہے، ہم اس موقع پر اپنے دوست ملک چین کی حمایت کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔اس وقت قومی یکجہتی کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، ہمیں بلوچستان کے زخموں پر مرہم رکھنا ہوگا، بلوچوں کو ان کے حقوق دینے ہوں گے، لاپتہ افراد کا مسئلہ حل کرنا ہوگا۔پاک بھارت کشیدگی کی صورتحال میں مسئلہ فلسطین و اہل غزہ کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، 17مئی کو ایبٹ آباد اور 18مئی کو مالا کنڈ میں عظیم الشان اور تاریخی ’’یکجہتی غزہ مارچ‘‘ کیا جائے گا۔ ادھر امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے عالمی یومِ صحافت کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ جماعت اسلامی صحافی برادری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ صحافیوں نے جمہوریت، آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے جو جدوجہد کی وہ قابلِ تحسین ہے۔ ہم قوم کی ترجمانی کرنے والے تمام اہلِ صحافت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔امیر جماعت نے کہا کہ پیکا ایکٹ آزادیء صحافت پر حملہ اور ایک سیاہ قانون ہے، جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ غزہ میں صحافتی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے شہید ہونے والے صحافیوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر تاریخ رقم کی ہے۔ اقوامِ متحدہ کو چاہیے کہ وہ ان شہداء کو ایوارڈ سے نوازے اور ان کے پسماندگان کے لیے خصوصی امدادی پیکج کا اعلان کرے۔

متعلقہ مضامین

  • کینیڈا میں سکھوں نے مودی کے پتلے جلا دیئے، ہندوؤں کو ڈی پورٹ کرنے کا مطالبہ
  • نواز شریف وضاحت کریں کہ مودی ان کی کمزوری ہے یا مجبوری؟ بیرسٹر سیف
  • پاکستان کے 25 کروڑ عوام اپنی فوج کیساتھ کھڑے ہیں: مفتی منیب الرحمٰن
  • ’’اپنی عزت نفس کا خیال رکھیں‘‘، عروہ حسین کی تنقید کا نشانہ کون؟
  • پی ٹی آئی نے سیاسی جماعتوں کے رہنماوں کو دی جانے والی بریفنگ عمران خان کے بغیر ادھوری قرار دے دی
  • امریکی نائب صدر کے بیان پر حکومت سفیر کو طلب کر کے پوچھے: حافظ نعیم
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے”اپنی زمین اپنا گھر“ای پورٹل کا افتتاح کردیا
  • پنجاب میں بے گھر خاندانوں کیلیے ’’اپنی زمین، اپنا گھر‘‘ منصوبے کے ای پورٹل کا افتتاح
  • وقف قانون میں ترمیم کے خلاف جمشید پور میں مسلم پرسنل لاء بورڈ کیجانب سے جلسہ عام کا اہتمام