ممبئی؛ برقع پوش خاتون پاکستانی پرچم کی بیحرمتی کرنے والے RSS کے غنڈوں کے سامنے ڈٹ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
برقع پوش مسلم خاتون نے ممبئی کے ایک ریلوے اسٹیشن کی سیڑھیوں پر چسپاں پاکستانی پرچم کا اسٹیکر ہٹادیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریلوے اسٹیشن کے بریج کی سیڑھیوں پر آر ایس ایس کے غنڈوں نے پاکستانی پرچم کے اسٹیکرز چپکارکھے تھے۔
جس کا مقصد پاکستانی پرچم کی بیحرمتی کرنا تھی لیکن ایک دلیر اور بہادر برقع پوش خاتون نے ان کے ناپاک عزائم کو ناکام بنادیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون پاکستانی پرچم کے اسٹیکر کو سیڑھی سے ہٹا رہی ہیں۔
https://www.facebook.com/expressnewspk/videos/492520303851565/?rdid=rTsynxndcV5n7BXe&share_url=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2Fshare%2Fv%2F197M4gj84d%2F
برقع پوش خاتون کہہ رہی تھیں کہ پاکستانی پرچم پر پاؤں نہ رکھیں، اختلافات اپنی جگہ لیکن احتجاج کا یہ کوئی طریقہ نہیں ہے۔ پہلے اپنی غلطیاں سدھاریں۔
اس موقع پر وہاں موجود آر ایس ایس کے غنڈوں نے خاتون کو ڈرانے دھمکانے کی کوشش کی اور ان پر دیش دروہی کا الزام بھی عائد کیا۔
بہادر خاتون نے ان غنڈوں کی ایک نہ سنی اور سیڑھیوں پر چسپاں پاکستانی پرچم کو ہٹا کر بیحرمتی سے بچالیا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستانی پرچم برقع پوش
پڑھیں:
لاہور؛ مارکیٹوں میں واردات کرنے والا 5 رکنی خواتین گینگ پکڑا گیا، ویڈیو سامنے آ گئی
لاہور:گوالمنڈی چوکی میو اسپتال پولیس نے ایک کارروائی کرتے ہوئے لاہور کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرنے والے خواتین کے 5 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق 5 رکنی خواتین گینگ دکانوں اور مارکیٹوں میں وارداتیں کرتا ہے۔ تازہ واردات میں ملزمہ میو اسپتال علاج معالجے کے لیے آئی اور خواتین کے بیگ اور موبائل چوری کرتی رہی۔ ملزمان خواتین دوران واردات اسلحہ کا بھی استعمال کرتی رہیں۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں خواتین کو واردات اور اس کے بعد فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ چوکی میو اسپتال پولیس نے خواتین پر مشتمل گینگ کو بروقت کارروائی کرکے واردات کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی۔
ایس پی سٹی کے مطابق ملزمان خواتین ایک ساتھ دکان میں داخل ہوتی تھیں۔ ایک ملزمہ دکاندار کو خرید وفروخت میں الجھاتی اور باقی ساتھی اشیا چوری کرتی تھیں۔ مناواں کے علاقے میں بھی خواتین کے اسی گروہ نے دکان میں گھس کر اسلحہ کے زور پر واردات کی تھی۔
ریکارڈ یافتہ خواتین پر مشتمل یہ گروہ الیکٹرونکس و ہارڈویئر کی دکانوں کو نشانہ بناتا تھا۔ ملزمہ کے قبضہ سے تیز دھار خنجر موبائل اور نقد رقم برآمد کرلی گئی ہے۔ گرفتار خواتین ملزمان میں اللہ رکھی،سمیرا،عافیہ،سمیرا اور نازیہ شامل ہیں، جن کے خلاف مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔