خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کا ٹوئٹر ایکس اکاونٹ بھارت نے بلاک کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کا ٹوئٹر ایکس اکاونٹ بھارت نے بلاک کردیا۔
مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے بھارتی اقدام کی شدید مزمت کی ہے اور کہا ہے کہ بھارت ریاستی دہشتگردی کے بعد سوشل میڈیا پر دہشتگردی میں مصروف ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹوئیٹر ایکس اکاونٹ بلاک کرکے کھسیانی بلی کھمبا نوچے کی مثال پر گامزن ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت بھارت کا اصل چہرہ دینا کو دکھاتی رہے گی۔
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ مودی نے سوشل میڈیا کو بھی بی جے پی کی طرح نفرت اور مظلوم کی آواز دبانے کا آلہ سمجھ لیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے عوام سچ جاننا چاہتے ہیں پہلگام میں مظلوم لوگوں کا خون کس نے بہایا، مہر شواہد اس بات کی نشاندہی کررہے ہیں اس واقعے میں مودی ملوث ہے۔
مزید بولیں کہ گجرات کے بعد پہلگام واقعے پر بھی بھارت کی باشعور عوام مودی کا محاسبہ کرے گی،پاکستان کینیڈا سمیت دیگر ممالک میں بھی دہشتگردی کے واقعات میں مودی اور اس کے حواری ملوث ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ دن دور نہیں جب مودی اپنے انجام کو ہوگا اور اس کے خلاف مقدمات عالمی جرائم کو عدالت میں چلیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرٹیکس افسران کو لامحدود اختیارات دینے کا معاملہ ، صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کاشف چوہدری نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا ٹیکس افسران کو لامحدود اختیارات دینے کا معاملہ ، صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کاشف چوہدری نے ہنگامی اجلاس طلب کر لیا اسرائیلی کابینہ نے غزہ پر قبضہ کرنے کے منصوبے کی منظوری دیدی تمام سیاسی جماعتیں مل کر قومی حکومت بنائیں اور پاکستان کو بچائیں، محمود خان اچکزئی ٹیکس نیٹ بڑھنے اور قوانین میں ترامیم سے عام آدمی پر ٹیکسز کا بوجھ کم ہوگا، وزیراعظم بھارت میں عمران خان کے ایکس اکاونٹ کی بندش، پی ٹی آئی کا سخت ردعمل سامنے آگیا آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاریاں، پاکستان نے آئی ایم ایف کو ٹیکس ڈیٹا فراہم کردیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ایکس اکاونٹ

پڑھیں:

ہر پاکستانی مکہ اور مدینہ کی حفاظت کرنا چاہتا ہے،بلاول بھٹو زرداری

پیپلزپارٹی  کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کو پاکستان کے لیے مثبت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر پاکستانی مکہ اور مدینہ کی حفاظت کرنا چاہتا ہے۔
چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹوزرداری نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ، میئر کراچی اور صوبائی وزرا، ارکان اسمبلی اور سییٹرز کے ہمراہ گریٹر سیوریج پلانٹ کا معائنہ کیا اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومت کے درمیان مسلسل بات چیت ہوتی ہے۔
 بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ وزیراعظم کراچی کے حوالے سے وعدے کر کے گئے ہیں، ان پر عمل کریں گے، ایس تھری بھی وفاقی حکومت کا منصوبہ تھا اور اب صوبائی حکومت کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ سندھ میں تبدیلی کے حوالے سے آپ خود خبریں چلاتے ہیں، پھر مجھ سے آپ خود سوال کرتے ہیں۔
 انہوں نے کہا  کہ صدر مملکت پورے ملک کے ہیں اور چین میں ملک کے منصوبوں پر بات ہوئی اور وہ اپنے سابقہ ریکارڈ خود توڑیں گے، چین میں صدر آصف علی زرداری کو بہت پذیرائی ملی۔
 بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ کے سالڈ ویسٹ اور دیگر منصوبوں پر بات ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب پر سیاست کرنے کا وقت نہیں، قدرتی آفت آتی ہے تو دنیا سے اپیل کی جاتی ہے لہٰذا اقوام متحدہ سے اپیل کرنی چاہیے لیکن وفاقی حکومت نے آج تک اقوام متحدہ سے اپیل نہیں کی۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ صحت کے حوالے سے بہت سارے مسائل جنم لیں گے، آج بھی سمجھتا ہوں کہ وزیراعظم عالمی سطح پر اپیل کریں، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت متاثرین کی مدد کی جائے۔
  بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ جو معاہدہ ہوا وہ پاکستان کے حق میں ہے، پاک سعودی دفاعی معاہدہ دونوں ملکوں کے لیے مثبت ہے۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں جنگ میں ہم نے بھارت کو شکست دی ، ہر پاکستانی مکہ مدینہ کی حفاظت کرنا چاہتا ہے۔
 بلاول بھٹو نے کہا کہ بھارت کرکٹ کو سیاست میں ملوث کر رہا ہے۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • بد قسمتی سے ابتک حکومت نے سیلاب متاثرین کیلئے عالمی امداد کی اپیل نہیں کی: بلاول بھٹو زرداری
  • آج بھی سمجھتا ہوں وزیراعظم سیلاب متاثرین کےلیےعالمی سطح پر اپیل کریں، بلاول بھٹو
  • ہر پاکستانی مکہ اور مدینہ کی حفاظت کرنا چاہتا ہے،بلاول بھٹو زرداری
  • بانی پی ٹی آئی عمران خان کا ایکس اکاونٹ کون ہینڈل کر رہا ہے؟، تحقیقات جاری
  • ہزاروں پاسپورٹ چوری ہونے کا معاملہ، تمام بلاک کردیے، ڈی جی کا دعویٰ
  • بلاول بھٹو زرداری کا اپنی سالگرہ سیلاب زدگان کے نام کرنے کا فیصلہ
  • ’ایکس‘ اکاؤنٹ کے معاملے پر عمران خان سے جیل میں تفتیش: ’وی ٹاک‘ میں اہم خبروں پر تبصرہ
  • چین سے دوستی نسل در نسل آگے بڑھے گی: صدر مملکت
  • وی ایکسکلوسیو: مودی نے بھارت میں اقلیتوں کا جینا حرام کردیا، وفاقی وزیر کھیئل داس کوہستانی
  • چین سے 3 معاہدے، صدر کی شرکت، بلاول سے کاروباری شخصیات کی ملاقاتیں