وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ اور ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی جانب سے سیاسی جماعتوں کو بلا کر بریفنگ دی گئی، پی ٹی آئی کیوں شریک نہ ہوئی؟بیرسٹر گوہر نے اس سوال کا جواب دے دیا۔

صحافی کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پانی بند کرنا ایکٹ آف وار ہے، پی ٹی آئی کامطالبہ ہے کہ اس ایشو پر اے پی سی بلائیں اس لیے ہم نہیں گئے۔

جارحیت مسلط کی تو دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر

وزیر اطلاعات نے سیاسی قائدین کو حکومتی سفارتی اقدامات سے آگاہ کیا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا دوٹوک موقف ہے ہم متحد ہیں، ہم پاکستان کے دفاع کیلئے ہر وقت موجود ہیں۔

خیال رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے معاملے پر گزشتہ روز وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ اور ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو بریفنگ دی تھی، لیکن پاکستان تحریکِ انصاف بریفنگ میں شریک نہیں ہوئی تھی۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

 فیلڈ مارشل کو ملنے والا اعزاز پوری پاکستانی قوم کے لیے باعث فخر ہے، جاوید اقبال انصاری 

ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کا کہنا تھا کہ جب پاکستان نہ صرف سیاسی بلکہ معاشی دیوالیہ کے دہانے پر پہنچ گیا تھا فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان کے دفاع بلکہ معاشی اور خارجہ امور پر عوامی قیادت کو ساتھ ملا کر حالات پر قابو پایا اور اقوام عالم کے سامنے پاکستان کی پوزیشن کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق اسسٹنٹ اٹارنی جنرل پاکستان، سابق ایڈیشنل ڈپٹی پراسٹیکیوٹر جنرل نیب محمد جاوید اقبال انصاری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے وطن عزیز پاکستان کی بگڑتی ہوئی معیشت کو سیاسی قیادت کو ساتھ لے کر سنبھالا بلکہ معرکہ حق آپریشن بنیان المرصوص میں بے مثال فتح حاصل کی جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فتنہ الخوارج کے خلاف بطور سپہ سالار بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں جس پر ان کی بیش بہا خدمات کو وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سراہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

 انہوں نے مزید کہا کہ جب پاکستان نہ صرف سیاسی بلکہ معاشی دیوالیہ کے دہانے پر پہنچ گیا تھا فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان کے دفاع بلکہ معاشی اور خارجہ امور پر عوامی قیادت کو ساتھ ملا کر حالات پر قابو پایا اور اقوام عالم کے سامنے پاکستان کی پوزیشن کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد وزیراعظم پاکستان اور صدر مملکت اصف علی زرداری کی مشاورت کے بعد جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے منصب جلیلہ اور اعزاز سے نوازا گیا جبکہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر ان کی خدمات کو جاری رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

 فیلڈ مارشل کو ملنے والا اعزاز پوری پاکستانی قوم کے لیے خواہ اس کا تعلق کسی بھی طبقہ سے ہو باعث فخر ہے، جبکہ 66 سال قبل 1959 میں اس وقت کے آرمی چیف جنرل ایوب خان کی صدارتی کابینہ نے فیلڈ مارشل کا عہدہ عطا کیا تھا، جنرل سید عاصم منیر دوسرے جمہوری دور کے پہلے مرد آہن فیلڈ مارشل کے عہدہ پر فائض ہوئے ہیں جو پاکستان کے موجودہ سیاسی حالات پر بھی گہری نظر رکھے ہوئے ہیں اور پاکستان کی موجودہ سیاسی قیادت کے ساتھ مل کر پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ فیلڈ مارشل کی کاوشوں کی بدولت سعودی عرب جیسے اہم ترین ملک میں پاکستان کے دفاعی اور تجارتی معاہدات پر عمل درآمد جاری ہے اور مجھے یہ جان کر انتہائی خوشی ہوئی ہے کہ آئی ایس پی ار کی جاری کردہ پریس ریلیز میں فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی جانب سے یہ اعزاز پوری قوم افواج پاکستان خاص طور پر سول اور ملٹری شہدا اور غازیوں کے نام وقف کرتا ہوں جو ان کی جذبہ حب الوطنی اور اعلی قائدانہ صلاحیتوں کا مظہر ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • علی امین گنڈاپور کو کیوں ہٹایا گیا؟ گورنرخیبر پختونخوا کا سوال
  •  فیلڈ مارشل کو ملنے والا اعزاز پوری پاکستانی قوم کے لیے باعث فخر ہے، جاوید اقبال انصاری 
  • انتظامیہ نے حکومت کی ایماء پر کوئٹہ میں جلسے کی اجازت نہیں دی، تحریک تحفظ آئین
  • گنڈاپور کو کیوں نکالا، کرپٹ تھے، نااہل یا میر جعفر؟ گورنر خیبر پختونخوا کا سوال
  • فوج کو سیاست سے دور رکھیں، جنرل کی جرنلسٹوں کو شٹ اپ کال
  • پی ٹی آئی کے سیاسی قیدیوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی،بیرسٹر سیف 
  • لشکری رئیسانی کا مائنز اینڈ منرلز بل سے متعلق سیاسی رہنماؤں کو خط
  • تحریک انصاف ،پنجاب لوکل گورنمنٹ بل ہائیکورٹ میں چیلنج کرنیکا اعلان
  • تحریک انصاف کا پنجاب لوکل گورنمنٹ بل چیلنج کرنے کا فیصلہ
  • پی ٹی آئی کے تمام سیاسی قیدیوں کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی؛بیرسٹر سیف