وزیراعظم شہباز شریف اور سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
وزیراعظم محمد شہباز شریف اور سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے جنوبی ایشیا کی موجودہ صورت حال پر بات چیت کی۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے پہلگام واقعے کی آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ بھارت اشتعال انگیزی اور جنگ کو ہوا دینے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کا عزم دوہرایا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کے معاشی مفادات کو نقصان پہنچانے کی بھارتی کوششوں پر تشویش کا اظہار کیا۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے خطے میں امن و استحکام کے لیے کوششوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کشیدگی میں کمی کے لیے رابطے میں رہنے کا عزم ظاہر کیا۔
یہ بھی پڑھیے پاک بھارت کشیدگی تکلیف دہ صورتحال ہے، امن کے لیے خدمات پیش کرتا ہوں، سیکریٹری جنرل یو این
قبل ازیں اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے مابین جاری حالیہ کشیدگی پر بیان دیتے ہوئے دونوں ممالک جنگ کو جنگ سے گریز کرنے کی تلقین کی ہے۔
میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ پہلگام حملے کی مذمت کرتا ہوں اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہوں۔ شہریوں کو نشانہ بنانا قابل قبول نہیں، حملہ آوروں کو کیفر کردار تک پہنچنا چاہئیں۔
اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری انتونیو گوتریس نے پاکستان اور بھارت کے مابین جاری حالیہ کشیدگی پر بیان دیتے ہوئے دونوں ممالک جنگ کو جنگ سے گریز کرنے کی تلقین کی ہے۔
میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ پہلگام حملے کی مذمت کرتا ہوں اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہوں۔ شہریوں کو نشانہ بنانا قابل قبول نہیں، حملہ آوروں کو کیفر کردار تک پہنچنا چاہئیں۔
یہ بھی پڑھیے: اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب کی انتونیو گوتریس سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر گفتگو
انتونیو گوتریس نے کہا کہ اقوام متحدہ ایسی کاؤش کی حمایت اور مدد کے لیے تیار ہے جس سے کشیدگی کم ہو، دونوں ممالک میں جنگ کی سی صورتحال میرے لیے باعث تکلیف ہے، پاکستان اور انڈیا قیام امن کرنے کے لیے اپنی خدمات پیش کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت کشیدگی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے، دونوں ممالک کو پیغام دیا ہے کہ کسی مسئلے کا فوجی حل کوئی حل نہیں، یہ اپنے آپ کو روکنے اور جنگ کے دہانے سے واپس لوٹنے کا وقت ہے، ایسی محاذ آرائی سے بچنا چاہیے جس سے جنگ کا خطرہ ہو۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اقوام متحدہ انتونیو گوتریس پہلگام واقعہ شہباز شریف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اقوام متحدہ انتونیو گوتریس پہلگام واقعہ شہباز شریف انتونیو گوتریس نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پاکستان اور دونوں ممالک شہباز شریف دیتے ہوئے انہوں نے کرتا ہوں کے لیے نے کہا
پڑھیں:
وزیراعظم اور یو این سیکرٹری جنرل میں ٹیلیفونک رابطہ، جنوبی ایشیا کی سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو
فائل فوٹو۔وزیراعظم شہباز شریف اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے جنوبی ایشیاء کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
اسلام آباد سے سرکاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل کی جنوبی ایشیاء کی حالیہ پیشرفت میں روابط کی کوششوں کو سراہا اور کشیدگی میں کمی اور تصادم سے بچنے کی ضرورت کا خیرمقدم کیا۔
اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے پہلگام واقعے پر غیر جانبدار اور معتبر تحقیقات کی پیشکش کا اعادہ کیا اور کہا بھارت اشتعال انگیز بیان بازی اور جنگ کو ہوا دینے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم نے عالمی مالیاتی اداروں کو سیاسی رنگ دینے کی بھارتی کوششوں پر تشویش کا اظہار کیا۔
اعلامیہ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے وزیر اعظم کو خطے میں امن کے لیے کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا، یو این سیکریٹری جنرل نے معاملے پر تمام فریقین کے ساتھ رابطے میں رہنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔