بھارتی آبی جارحیت کیخلاف ہر فورم پر جائیں گے، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ہم مالیاتی طور پر مضبوط ہیں اور عسکری اعتبار سے بھی مضبوط ہیں، بالکل اطمینان رکھیں اللہ ہمارے ساتھ، ہماری افواج ہر قسم کی جارحیت سے نمٹنے کیلئے تیار کھڑی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ بھارتی آبی جارحیت کے خلاف ہر فورم پر جائیں گے، اگر بھارت نے حملہ کیا تو مودی کو گھر پہنچا کر آئیں گے۔ میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم مالیاتی طور پر مضبوط ہیں اور عسکری اعتبار سے بھی مضبوط ہیں، بالکل اطمینان رکھیں اللہ ہمارے ساتھ، ہماری افواج ہر قسم کی جارحیت سے نمٹنے کیلئے تیار کھڑی ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ خطرہ بدستور ہے، ہماری تیاریاں بالکل مکمل ہیں، ایک سیکنڈ کی بھی کمی نہیں، بھارت اور مقبوضہ کشمیر سے جو پانی آرہا ہے وہ معمول سے بہت کم ہے، پانی کی بندش کے معاملے پر فورم موجود ہے جہاں ہم جاکر بات کرسکتے ہیں۔ انہوں نے نوازشریف، ان کی بیٹی اور بھائی قید تھے، پھر بھی ہم نے مذاکرات کئے، انسداد منی لانڈرنگ قانون سازی پر بھی ان سے مذاکرات کئے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ بہار کے الیکشن تک مودی رولا ڈالے رکھے گا، پھر اپنی اوقات پر آجائے گا، لیڈر شپ کے ساتھ وفادار ہونا چاہئے مگر ملک کے اوپر کوئی بات آئے تو لیڈر چھوڑ کر وفاداری صرف ملک کے ساتھ ہونی چاہئے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مضبوط ہیں وزیر دفاع
پڑھیں:
قومی اسمبلی میں بھارتی آبی جارحیت کیخلاف قرارداد پیش
قومی اسمبلی میں بھارت کی آبی جارحیت کے خلاف قرارداد پیش کردی گئی، قرار داد طارق فضل چوہدری نے پیش کی۔
قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت اجلاس کے دوران وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے خطاب کیا اور کہا کہ وطن کی خاطر ہم سب متحد ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلاف جمہوریت کا حسن ہے، ہمارا دشمن کو پیغام ہے پاکستان پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔