اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مئی2025ء)پاکستان کی معروف ریفائنریز کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز (سی ای اوز) پر مشتمل ایک اعلی سطحی وفد نے وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے ملاقات کی جس میں حکومت اور ریفائننگ سیکٹر کے درمیان تعاون کو بڑھانے، پائیدار توانائی کی فراہمی کو یقینی بنانے، ریفائنریز کی کارکردگی بہتر بنانے اور ریفائنریز کے اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارت پٹرولیم میں ہونے والی اس ملاقات میں ریفائنریز کی اپگریڈیشن، ایندھن کے معیارات، اور پٹرولیم سیکٹر کو پاکستان کی معیشت میں زیادہ موثر بنانے کے لیے پالیسیوں جیسے اہم معاملات پر بات چیت ہوئی۔ وزیر علی پرویز ملک نے ریفائننگ انڈسٹری کی ترقی کو سپورٹ کرنے اور صارفین کے لیے سستی و پائیدار توانائی کی فراہمی پر حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔

(جاری ہے)

انڈیا کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے تناظر میں، پاکستانی ریفائنریز کے سی ای اوز نے وزیر کو یقین دلایا کہ وہ پاکستان مسلح افواج کی ایندھن کی ضروریات پوری کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ تمام ضروری انتظامات، بشمول اسٹریٹجک ایندھن کے ذخائر اور بلا تعطل پیداواری صلاحیت، قومی دفاعی ضروریات کو کسی بھی صورت حال میں سپورٹ کرنے کیلئے موجود ہیں۔

وزیر ملک نے ریفائنریز کے پیشگی اقدامات کی تعریف کی اور شہری و فوجی دونوں شعبوں کے لیے توانائی کی سلامتی یقینی بنانے میں حکومت کی مکمل سپورٹ کا اعادہ کیا۔ وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کہا کہ ریفائنریز کے پاکستان کے توانائی سپلائی چین میں اہم کردار ہے،ہم اپگریڈیشن، ایندھن کے معیار کو بہتر بنانے اور طویل مدتی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے سازگار پالیسی ماحول فراہم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔

یہ تعاون توانائی کی سلامتی اور معاشی ترقی کے حصول کے لیے نہایت اہم ہے، جو ملک کو مستقبل میں ایک مضبوط اور پائیدار پٹرولیم سیکٹر فراہم کرے گا۔ریفائنریز کے سی ای اوز نے وزیر کی سپورٹ کی تعریف کی اور اپگریڈیشن ، فائننشل اصلاحات میں حکومتی تعاون اور شعبے کے عملی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں فریقین نے اس شعبے کو آگے بڑھانے کے لیے باقاعدہ مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

وفد میں پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کے سی ای او زاہد میر، پارکو کے منیجنگ ڈائریکٹر ارتضیٰ قریشی، اٹک ریفائنری لمیٹڈ کے سی ای او عادل خٹک، سائنرجیکو کے سی ای او عامر عباسی، اور نیشنل ریفائنری لمیٹڈ کے سی ای او اسد حسن شامل تھے۔ اس موقع پر سیکرٹری پٹرولیم مومن آغا، ایڈیشنل سیکرٹری ظفر عباس، اور ڈائریکٹر جنرل آئل عمران احمد بھی موجود تھے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے علی پرویز ملک ریفائنریز کے توانائی کی کے سی ای او سی ای اوز کے لیے

پڑھیں:

وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر پنجاب کی ملاقات،سیاسی و ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
گورنر پنجاب نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے پرمحسن نقوی کو مبارکباد دی اورکہاکہ قومی ٹیم نے عمدہ کرکٹ کھیلی اور سیریز اپنے نام کی،ملاقات میں پیپلز پارٹی پنجاب کے امور پربھی تفصیلی گفتگوہوئی۔

 گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرنے اس موقع پر کہاکہ ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔

لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق

محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی خاطر سب کو مثبت سوچ کے ساتھ ایک ہونا ہے،اتحاد و اتفاق کی ضرورت جتنی آج ہے پہلے کبھی نہ تھی،قومی و عسکری قیادت نے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ہی ہر محاذ پر کامیابیاں سمیٹی ہیں۔
 
 

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزیرِ ریلوے سے ریکٹر نمل یونیورسٹی کی ملاقات، مارگلہ اسٹیشن کے ترقیاتی مواقع اور ریلوے کی جدید کاری و ڈیجیٹلائزیشن پر تبادلہ خیال
  • اسحاق ڈار کی ترک ہم منصب سے ملاقات، مسئلہ فلسطین سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال
  • رومانیا کے سفیر کی وفاقی وزیر جنید انور چوہدری اور چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ عتیق الرحمن سے ملاقات، دوطرفہ بحری تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق
  •  محسن نقوی سے گورنر پنجاب کی ملاقات: سیاسی و ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • پاکستان: سمندر کی گہرائیوں میں چھپا خزانہ
  • پاکستانی سفیر کی سعودی شوریٰ کونسل کے سپیکر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • وفاقی وزیرداخلہ اور گورنر پنجاب کی ملاقات، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر پنجاب کی ملاقات،سیاسی و ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • ڈونلڈ ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات، اقتصادی و تجارتی تعاون پر تبادلہ خیال
  • وزیراعلیٰ پنجاب سے جرمن رکن پارلیمنٹ کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال