دفاعی ضروریات کیلئے ریفائنریز کے پیشگی اقدامات کو سراہتے ہیں؛ علی پرویز ملک
اشاعت کی تاریخ: 5th, May 2025 GMT
سٹی 42 : وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک سے پاکستان کی ریفائنریز کے سی ای اوز پر مشتمل وفد کی ملاقات ہوئی ۔
ریفائنری سی ای اوز نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں مسلح افواج کی ایندھن کی ضروریات پوری کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، دفاعی ضروریات کو کسی بھی صورت حال میں سپورٹ کرنے کے لیے اسٹریٹجک ایندھن کے ذخائر اور بلا تعطل پیداواری صلاحیت موجود ہے ۔ علی پرویز ملک نے اس موقع پر کہا کہ دفاعی ضروریات کے لیے ریفائنریز کے پیشگی اقدامات کو سراہتے ہیں ۔
سموگ تدارک کیس ، غیر قانونی رکشہ بنانے والی سیل شدہ فیکٹری کے متعلق رپورٹ پیش
علی پرویز ملک نے کہا کہ ریفائنری اپگریڈ یشن اور طویل مدتی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے سازگار پالیسی ماحول فراہم کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں ۔ انہوں نے ریفائننگ انڈسٹری کی ترقی اور صارفین کے لیے سستی و پائیدار توانائی کی فراہمی کے لیے حکومتی سپورٹ کا اعادہ کیا۔
وفد میں پاکستان ریفائنری لمیٹڈ، پارکو، اٹک ریفائنری لمیٹڈ، نیشنل ریفائنری لمیٹڈ، سائنرجیکو کے سی ای اوز شامل تھے ۔
محسن نقوی کی قطر کے وزیر داخلہ سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: علی پرویز ملک کے لیے
پڑھیں:
امریکہ نے عالمی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے‘اعجازقادری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹا ف رپورٹر)چیئرمین پاکستان سنی تحریک انجینیئر محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ایک طرف امریکہ دنیا میں امن کا داعی بنتا ہے،جبکہ دوسری جانب بھارت سے دفاعی معاہدے کر کے خطے میں عدم استحکام پیدا کر رہا ہے۔امریکہ کے دوہرے معیار نے عالمی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پہلے ہی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے،ایسے میں امریکہ کا اس کے ساتھ دفاعی تعاون کرنا مظلوم کشمیریوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ثروت اعجاز قادری کا مزید کہنا تھا کہ امتِ مسلمہ کو متحد ہو کر ایسے عالمی رویوں کے خلاف آواز بلند کرنا ہوگی جو ظالم کو طاقت دیتے ہیں اور مظلوم کی داد رسی کے بجائے خاموشی اختیار کرتے ہیں۔پاکستان امن پسند ملک ہے مگر اپنی خودمختاری اور دفاع کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا۔اگر امریکا اور بھارت کے دفاعی معاہدے کے اثرات کا جائزہ لیا جائے تو یہ کسی بڑی عالمی سازش سے کم نہیں لگتا۔