پاکستان کی بحری سرحدوں کی حفاظت کے لیے پاک بحریہ ہردم چوکس اور تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں پہلگام فالس فلیگ میں ناکامی کے بعد بھارت کا بلوچستان میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ بے نقاب

پاک بحریہ نے 4 اور 5 مئی کی درمیانی شب بھارتی طیارے P8I کا سراغ لگایا اور مسلسل نگرانی میں رکھا۔

پاک بحریہ کسی بھی جارحیت کا مؤثر جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

واضح رہے کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی چل رہی ہے، اور دونوں ممالک کی افواج آمنے سامنے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ثالثی کی پیشکش کردی

پاکستان نے واضح کیا ہے کہ ہم امن چاہتے ہیں، لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو کئی گنا بڑھ کر جواب دیا جائےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بھارتی طیارہ پاک بحریہ پاک بھارت کشیدگی سراغ لگا لیا وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بھارتی طیارہ پاک بحریہ پاک بھارت کشیدگی سراغ لگا لیا وی نیوز پاک بحریہ

پڑھیں:

پاک فضائیہ نے میزائلوں سے لیس بھارتی رافیل طیاروں کو کیسے واپس بھگایا؟ تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاک فضائیہ نے 29 اور 30 اپریل کی شب بھارت کی پاکستان کی جانب پیشقدمی کی کوشش کو ناکام بنایا اور بھارت کے 4 جدید رافیل طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کیا۔

نجی چینل کے پروگرام میں تفصیلات سامنے آگئیں

اینکرنے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ چار روز پہلے بھارت کے 4 رافیل طیاروں نے پاکستان میں زمینی کارروائی کے لیے امبالا فضائی اڈے سے اڑان بھری، یہ طیارے فضا سے زمین میں مار کرنے والے میزائلوں سے لیس تھے۔

ابھی یہ طیارے 40 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز ہی کر رہے تھے کہ پاکستان کے ائیر ڈیفنس سسٹم نے Electronic Warfare Assets کے ذریعے رافیل طیاروں کے آن بورڈ سینسرز جام کر دیے جس سے ان طیاروں کا آپس میں اور زمین سے رابطہ منقطع ہوگیا۔

پاک فضائیہ کے جے ٹین سی (J10C) طیارے بھی کسی بھی قسم کی کارروائی روکنے کے لیے فضا میں موجود تھے ، پاک فضائیہ کی مؤثر جوابی کارروائی کی وجہ سے بھارتی طیاروں کو واپس امبالا کے بجائے سری نگر میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

نامورشخصیات کاپہلگام فالس فلیگ آپریشن اوربھارتی بےبنیاد الزامات پرواضح پیغام

متعلقہ مضامین

  • پاک بحریہ نے گزشتہ شب بھارتی طیارے کا سراغ لگایا اور نگرانی میں رکھا
  • پاک بحریہ نے گزشتہ شب بھارتی طیارے کا سراغ لگایا اور نگرانی میں رکھا، سیکیورٹی ذرائع
  • پاک بحریہ نے  بھارتی طیارے P8I کا سراغ لگایا ،مسلسل نگرانی میں رکھا
  • پاک بحریہ نے بھارتی طیارے کا سراغ لگالیا مسلسل نگرانی کی
  • پاک بحریہ کا دشمن کی نقل و حرکت پر بھرپور ردعمل، بھارتی P-8I طیارے کی مشتبہ پرواز کا بروقت سراغ
  • بھارتی طیاروں کا ریڈار جام، بمشکل تباہی سے محفوظ
  • بھارتی فضائیہ اور رافیل طیارے ایک بار پھر الرٹ،فضائی گشت شروع
  • پاک فضائیہ نے میزائلوں سے لیس بھارتی رافیل طیاروں کو کیسے واپس بھگایا؟ تفصیلات سامنے آگئیں
  • پاکستان کا پانی موڑنے کی کوشش کی گئی تو پنجاب اور کشمیر مکمل ڈوب جائیں گے، سابق بھارتی وزیر