اسلام آباد:

پاک بحریہ نے بھارتی طیارے P8I کا سراغ لگایا اور مسلسل نگرانی میں رکھا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملکی بحری سرحدوں کی محافظ پاک بحریہ ہر دم چوکس اور تیار ہے، پاکستان نیوی نے 4 اور 5 مئی کی درمیانی شب بھارتی طیارے P8I کا سراغ لگایا اور مسلسل نگرانی میں رکھا۔

پاک بحریہ بھارت کی کسی بھی جارحیت کا موثر جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاک بحریہ

پڑھیں:

مسلسل دوسرے روز ملک کے کئی علاقے شدید زلزلے سے لرز گئے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اگست2025ء) مسلسل دوسرے روز ملک کے کئی علاقے شدید زلزلے سے لرز گئے، اسلام آباد، راولپنڈی سمیت، خیبرپختونخواہ اور پنجاب کے کئی اضلاع میں رات گئے زلزلے کے شدید جھٹکوں نے خوف و ہراس پھیلا دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب، خیبر پختونخواہ، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے سے فی الحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ زلزلے کے جھٹکے راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور، ہری پور، ایبٹ آباد، چارسدہ، سوات (مینگورہ)، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں اور آزاد کشمیر کے علاقوں ہٹیاں بالا، جہلم ویلی، چناری و دیگر علاقوں میں محسوس کیے گئے ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل گزشتہ رات بھی پاکستان کے کئی اضلاع زلزلے سے لرز گئے گئے تھے۔

گزشتہ شب افغانستان اور تاجکستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ یورپی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق گزشتہ شب کے زلزلے کی شدت 5.5 جبکہ گہرائی 114 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا، زلزلے کا مرکز باجوڑ سے 102کلومیٹر دور ریکارڈ کیا گیا۔
                                                                                                           

متعلقہ مضامین

  • ترجمان ریلویز کی جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملے کی خبروں کی تردید
  • جعفر ایکسپریس پر حملہ نہیں ہوا، پائلٹ انجن پر فائرنگ کی گئی، ترجمان ریلویز
  • چینی صدر کا اصلاحات و ترقی کو فروغ دینے کا مسلسل عزم
  • مسلسل دوسرے روز ملک کے کئی علاقے شدید زلزلے سے لرز گئے
  • پاکستان نے بھارتی رافیل کیسے گرائے؟ برطانوی خبر رساں ادارہ تفصیل سامنے لے آیا
  • پاکستان نے بھارتی رافیل طیارہ کیسے گرایا؟ برطانوی میڈیا نے لمحے لمحے کی روداد بتادی
  • چینی ساختہ پی ایل 15 میزائل سے متعلق بھارتی انٹیلی جنس کی ناکامی بھارتی طیارے رافیل کے گرنے کا سبب بنی، برطانوی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ
  • پاکستان نے بھارت کے جدید ترین لڑاکا طیارے کو کیسے مار گرایا؟ برطانوی خبر ایجنسی کی رپورٹ سامنے آ گئی
  • پاکستان نے بھارتی رافیل طیارے پی ایل 15 میزائلوں سے گرائے، رپورٹ
  • چین کے لڑاکا طیارے نے امریکی و جاپانی ریڈار سسٹم کو شکست دے دی