اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاک بحریہ نے ایک بار پھر دشمن کی نقل و حرکت پر اپنی مکمل نظر رکھنے کی صلاحیت کا عملی مظاہرہ کر دیا۔ 4 اور 5 مئی کی درمیانی شب پاکستانی بحری حدود میں بھارتی جاسوس طیارے P-8I کی مشتبہ پرواز کا سراغ لگایا گیا، جس پر پاک بحریہ نے فوری ردعمل دیتے ہوئے طیارے کی مسلسل نگرانی کی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دشمن کی کسی بھی ممکنہ جارحیت کا بروقت اور مؤثر جواب دینے کے لیے نیول فورسز مکمل طور پر چوکس اور ہمہ وقت تیار ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاک بحریہ ملکی بحری سرحدوں کی حفاظت کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے لیس اور پیشہ ورانہ مہارت سے آراستہ ہے، اور کسی بھی خطرے کو فوری طور پر ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

اس پیش رفت سے ظاہر ہوتا ہے کہ پاکستان نہ صرف زمینی اور فضائی سرحدوں بلکہ سمندری حدود کی نگرانی میں بھی مکمل طور پر مستعد ہے، اور کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: پاک بحریہ

پڑھیں:

پورٹ قاسم پر چینی کمپنی کو شپ یارڈ کیلئے تیار جیٹی دینے کا فیصلہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی میں وزارتِ میری ٹائم افیئرز نے پورٹ قاسم پر عالمی معیار کا شپ یارڈ قائم کرنے کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا ہے

زرایع کے مطابق وفاقی وزیر میری ٹائم افیئرز جنید انور چوہدری نے بتایا ہے کہ حکومت نے چینی کمپنی کو پورٹ قاسم پر موجود تیار جیٹی شپ یارڈ کے لیے دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ یہاں بین الاقوامی معیار کے مطابق جہاز سازی کا باقاعدہ آغاز کیا جا سکے۔

ان کا کہنا ہے کہ پورٹ قاسم پر سالانہ 6 جہاز بنانے کی گنجائش ہوگی اور پاکستان ان جہازوں کی ادائیگی روپے میں کرے گا۔ وفاقی وزیر نے یہ بھی بتایا کہ دوسری شپ یارڈ قائم کرنے کے لیے جگہ کی نشاندہی کا عمل بھی جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ہم ہر قسم کے جواب کے لیے تیار ہیں، ایرانی مسلح افواج کی دشمن کو وارننگ
  • پورٹ قاسم پر چینی کمپنی کو شپ یارڈ کیلئے تیار جیٹی دینے کا فیصلہ
  • چین میں تیار پہلی ہنگور کلاس آبدوز 2026ء میں پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل ہو جائے گی: نیول چیف
  • پی کے ایل آئی میں جگر کی پیوند کاری کے 1ہزار کامیاب آپریشن مکمل ہو گئے
  • انڈین طیارے میں خودکش حملہ آورکی موجودگی،ہنگامی لینڈنگ
  • بھارتی طیارے میں خودکش حملہ آورکی موجودگی،ہنگامی لینڈنگ
  • دشمن کو رعایت دینے سے اسکی جارحیت کو روکا نہیں جا سکتا، حزب اللہ لبنان
  • بھارتی طیارے میں بم کی اطلاع: ہنگامی طور پر ممبئی ایئرپورٹ پر اتارلیا گیا
  • خطے میں کسی نے بدمعاشی ثابت کی تو پاکستان بھرپور جواب دے گا: ملک احمد خان
  • سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے بھارتی منصوبہ ناکام بنا دیا، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی پریس کانفرنس