2021 میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو ”یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں، اور یہ ہماری پاوری ہو رہی ہے“ نے راتوں رات ایک عام لڑکی کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔

یہ ویڈیو نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت اور دیگر ممالک میں بھی میمز اور گفتگو کا موضوع بنی۔ اسی ویڈیو سے شہرت حاصل کرنے والی دنانیر مبین نے ڈیجیٹل میڈیا پر اپنی پہچان تو بنا ہی لی ساتھ ہی شوبز انڈسٹری میں بھی کامیاب قدم رکھ دیا۔

دنانیر نے اداکاری کے میدان میں پہلا قدم ڈرامہ سیریل ”صنفِ آہن“ سے رکھا، جس میں ان کی اداکاری کو تنقید نگاروں اور ناظرین دونوں کی جانب سے سراہا گیا۔

اس کے بعد وہ ”محبت گمشدہ میری“، ”ویری فلمی“ اور ”میم سے محبت“ جیسے ڈراموں میں جلوہ گر ہوئیں۔ خاص طور پر ”میم سے محبت“ ایک کامیاب ترین ڈرامہ ثابت ہوا جس نے دنانیر کی اداکاری کے دائرہ کار کو مزید وسیع کر دیا۔ ان کا انداز، چہرے کے تاثرات، اور معصوم شخصیت ناظرین کے دلوں میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی۔

اب دنانیر مبین ٹی وی سے ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے فلمی دنیا میں انٹری دینے جا رہی ہیں۔ ان کی پہلی فلم کا نام ”بہناز“ ہے، جو ایک اسپورٹس بیسڈ پروجیکٹ ہے اور خواتین کے فٹبال پر مبنی ایک متاثر کن کہانی پر مشتمل ہوگی۔ فلم میں دنانیر ایک نوجوان لڑکی کا کردار ادا کریں گی جو تمام رکاوٹوں کو عبور کر کے فٹبال کے میدان میں اپنے خواب کو حقیقت میں بدلتی ہے۔

فلم کی ہدایتکاری ابو علیحہ کر رہے ہیں، جنہوں نے اس سے قبل ”ککڑی“، ”سپر پنجابی“، اور ”ٹکسالی گیٹ“ جیسی فلموں میں معاشرتی موضوعات پر کام کیا ہے۔

فلم میں عائشہ عمر بھی ایک کلیدی کردار نبھائیں گی، جو فٹبال کوچ کے روپ میں نظر آئیں گی، اور دنانیر کے کردار کی رہنمائی کرتی دکھائی دیں گی۔

دنانیر مبین نے ایک حالیہ انٹرویو میں اس بات کا اظہار کیا کہ وہ شوبز میں آگے بڑھنے کے لیے صرف اپنے کام اور محنت پر یقین رکھتی ہیں، نہ کہ کسی سفارشی نظام پر۔

ان کا کہنا ہے کہ انڈسٹری میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے مستقل مزاجی، سیکھنے کا جذبہ اور خود اعتمادی سب سے زیادہ ضروری ہے۔

دنانیر کی فلمی انٹری کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ جہاں ان کے مداح ان کی نئی پیش رفت پر خوشی اور جوش کا اظہار کر رہے ہیں، وہیں کچھ صارفین نے فلموں میں انہی معروف چہروں کو بار بار کاسٹ کرنے پر مایوسی ظاہر کی ہے۔ کئی لوگوں کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری کو نئے اور اصل چہروں کو مواقع دینے چاہییں تاکہ فلموں میں تازگی آئے۔

علاوہ ازیں، کچھ حلقوں نے فلم کے ہدایتکار ابو علیحہ کی جانب سے متواتر فلمی منصوبوں کے اعلانات پر بھی سوالات اٹھائے ہیں، اور ان کے معیار اور منصوبوں کے درمیان وقت کے فرق پر تشویش ظاہر کی ہے۔

دنانیر کے قریبی ذرائع کے مطابق وہ اپنے فلمی کردار کو لے کر نہایت سنجیدہ اور پُرعزم ہیں۔ انہوں نے کردار کی تیاری کے لیے فٹبال کی باقاعدہ تربیت بھی شروع کر دی ہے۔ ان کا مقصد محض اداکاری نہیں بلکہ فلم میں حقیقت کا رنگ بھرنا ہے تاکہ ناظرین کردار سے جڑ سکیں۔

پاکستانی فلم انڈسٹری کے ناقدین کا کہنا ہے کہ اگر ’بہناز‘ جیسی فلمیں کامیاب ہو جائیں، تو یہ نہ صرف اداکاراؤں کے لیے بلکہ خواتین کے کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے بھی ایک مثبت قدم ہو سکتا ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

خیبرپختونخوا میں پاک فوج کے تعاون سے جرگہ اور امن کانفرنس کا انعقاد

پشاور:

شمالی وزیرستان اور ڈی آئی خان میں پاک فوج کے تعاون سے قبائلی مشران و عمائدین کا جرگہ اور گرینڈ بین المسالک امن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔

شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے تعاون سے قبائلی مشران و عمائدین کا اہم جرگہ یکم اگست  کو میران شاہ میں منعقد ہوا جس میں قبائلی مشران و عمائدین نے بھرپور شرکت کی۔

جرگے کے دوران مشران و عمائدین نے امن و امان کے قیام اور فتتہ الخوارج کے خاتمے کیلئے پاک فوج کی زیرو ٹالرنس پالیسی کا مکمل ساتھ دینے کا اعلان کیا۔ شرکاء نے پاک فوج، سیکیورٹی فورسز اور شہداء کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا۔

 شرکاء نے متفقہ طور پر فتتہ الخوارج اور شر پسند عناصر کی روک تھام اور اس سلسلے میں حکام کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل عادل افتخار وڑائچ نے بطور مہمان خصوصی جرگہ میں شرکت کی۔ انہوں نے قبائلی عوام کی قربانیوں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں مکمل امن کیلئے قبائلی مشران کا کردار کلیدی ہے۔ 

قبائلی مشران و عمائدین نے علاقے میں تعلیم و صحت خصوصاً بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے کی جانے والی کاوشوں پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

دوسری جانب چہکان ڈیرہ اسماعیل خان میں پاک فوج کے تعاون سے علماء و مشائخ اور مشران کی گرینڈ بین المسالک امن کانفرنس منعقد ہوئی جس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء و مشائخ دین اور مشران نے شرکت کی۔

شرکاء نے قیام امن اور فتتہ الخوارج کے خاتمے کیلئے پاک فوج کا مکمل ساتھ دینے کا اعلان کیا اور سیکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ 

شرکاء نے متفقہ طور پر فتتہ الخوارج اور شر پسند عناصر کی روک تھام اور اس سلسلے میں حکام کے ساتھ مکمل تعاون کی بھی یقین دہانی کرائی۔ 

جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل نیک نام نے بطور مہمان خصوصی بین المسالک امن کانفرنس میں شرکت کی، انہوں نے علماء کرام و مشائخ دین کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مکمل امن کیلئے علماء کرام و مشائخ دین کا کردار کلیدی ہے۔

شرکاء نے علاقے میں تعلیم و صحت خصوصاً بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے کی جانے والی کاوشوں پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • آئینی ستونوں کی حفاظت میں وکلاء کا کردار اہم ہے، اجے ماکن
  • ’دی اکانومسٹ‘ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو پاکستان کے عالمی کردار اور سفارتی حکمتِ عملی کا کلیدی معمار قرار دیدیا
  • مقتدر حلقے سیاسی تناؤ ختم کرنے کیلئے کردار ادا کریں: بیرسٹر گوہر
  • مقتدر حلقے ملک میں سیاسی تناؤ ختم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں، بیرسٹر گوہر
  • بھارتی فلم ساز پاکستان سے جنگ میں شکست کابدلہ لینے کیلئے سرگرم
  • احتجاج سے متعلق تیاریاں مکمل ، عمران خان کی رہائی ایک گھنٹے میں ہوسکتی ہے لیکن وہ ڈیل نہیں کرینگے، اسد قیصر
  • پائیدار ترقی میں چین کا اہم کردار ہے،اقوام متحدہ
  • خیبرپختونخوا میں پاک فوج کے تعاون سے جرگہ اور امن کانفرنس کا انعقاد
  • نواز شریف سیاست میں متحرک کردار ادا کرتے رہیں گے، سینیٹر عرفان صدیقی کی وضاحت
  • بھارت کے خلاف جنگ میں ہمارے میڈیا نے بہترین کردار ادا کیا، بلاول بھٹو زرداری