بیرسٹر گوہر —فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ایک بھارت مودی کا ہے تو ایک سیکولر ہے۔ مودی کا بھارت مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے قتل عام پر خوش ہے۔

انہوں نے آج ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں سندھ طاس معاہدہ کی معطلی پر اظہارِ خیال کیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے ایوان میں خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ 9 سال کے مذاکرات کے بعد ہوا تھا، مودی نے پہلی مرتبہ سندھ طاس معاہدہ معطل کیا۔

مودی بیٹا تم نے بھارت کے منہ سے سیکولرازم کا نقاب اٹھا کر بہت اچھا کیا، فاروق ستار

فاروق ستار نے کہا کہ مودی مائنڈسیٹ نے ثابت کیا کہ ہمارے اجداد نے پاکستان کے لیے درست قربانیاں دیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کا پانی کسی صورت نہیں روک سکے گا، حکومتِ پاکستان سندھ طاس معاہدے کو عالمی عدالت انصاف میں لے جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو پتہ ہونا چاہیے کہ یہ غزہ طرز کی جنگ نہیں ہوگی، پاک بھارت جنگ ہوئی تو بہت آگے تک جائے گی۔

بیرسٹر گوہر کے مطابق مودی کے الزامات کو ہم مسترد کرتے ہیں، دہشتگردی ہماری طرف بھی ہے، بھارت نے جعفر ایکسپریس حملے کی مذمت تک نہیں کی جبکہ ہم نے پلوامہ سے لے کر پہلگام تک ہر واقعے کی مذمت کی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر

پڑھیں:

پی ٹی آئی پر تنقید کرنے والی حکومت پہلے اپنی جماعت کے صدر سے مودی کے خلاف بیان دلوائے. بیرسٹر سیف

پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 05 مئی ۔2025 )خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے مسلم لیگ( ن )اور سابق وزیراعظم نواز شریف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر تنقید کرنے والی حکومت پہلے اپنی جماعت کے صدر سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف دوٹوک موقف دلوا کر دکھائے. پشاور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے سوال اٹھایا کہ نواز شریف وضاحت کریں کہ مودی ان کی کمزوری ہے یا مجبوری؟ انہوں نے الزام عائد کیا کہ جاتی امرا میں دعوتیں کھانے والے کشمیریوں کے قاتل مودی کے خلاف بولنے سے نواز شریف کترا رہے ہیں.

(جاری ہے)

بیرسٹر سیف نے کہا کہ قوم اور افواج پاکستان بھارت کے خلاف ایک صفحے پر متحد ہیںمگر نواز شریف کی خاموشی اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ اور مودی ایک پیج پر ہیں. انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور ان کے ایجنٹ مودی کے خلاف نہ بول کر پاکستان کی متحد قوم اور افواج کے حوصلے پست کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن پی ٹی آئی اور فوج مودی کے خلاف ایک پیج پر ہیں بیرسٹر سیف نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ محض بیانات کے بجائے عملی طور پر مودی کے خلاف موقف اپنائے اور اگر واقعی قومی سلامتی عزیز ہے تو پارٹی وابستگی سے بالاتر ہو کر بھارت مخالف بیانیے کو مضبوط کرے.                                                                                                                

متعلقہ مضامین

  • پہلگام حملے کے بعد بھارت میں مسلمانوں پر تشدد کے واقعات میں اضافہ
  • پہلگام واقعہ اور بھارتی اقدامات کے خلاف ہم متحد ہیں اور فوج کے ساتھ کھڑے ہیں: بیرسٹر گوہر
  • نواز شریف وضاحت کریں کہ مودی ان کی کمزوری ہے یا مجبوری؟ بیرسٹر سیف
  • پی ٹی آئی پر تنقید کرنے والی حکومت پہلے اپنی جماعت کے صدر سے مودی کے خلاف بیان دلوائے. بیرسٹر سیف
  • بھارتی اقدامات کیخلاف متحد اور پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں. بیرسٹر گوہر
  • پہلگام واقعہ اور بھارتی اقدامات کیخلاف ہم متحد، فوج کیساتھ کھڑے ہیں: بیرسٹر گوہر  
  • بھارتی ہندوؤں نے مودی سرکار کے فالس فلیگ آپریشن کا بھانڈا پھوڑ دیا
  • پی ٹی آئی نے گزشتہ روز بریفنگ میں شریک نہ ہونے کی وجہ بتا دی
  • عطا تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی بریفنگ، بیرسٹر گوہر کو دعوت نامہ مل گیا