مالے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2025ء)مالدیپ کے صدر محمد معیزو نے ہفتہ کے روز ایک غیر معمولی اور طویل پریس کانفرنس کے ذریعے عالمی ریکارڈ قائم کیا، جو لگ بھگ 15 گھنٹے جاری رہی۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدر معیزو نے یہ سیشن مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع کیا جو آدھی رات سے بھی آگے تک جاری رہا۔

(جاری ہے)

اس طویل ترین پریس کانفرنس میں صدر نے لگاتار صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیے، جن میں سے متعدد سوالات عوام کی جانب سے بھیجے گئے تھے۔

صدر کے دفتر کے مطابق، معیزو کی یہ پریس کانفرنس دنیا کی طویل ترین صدارتی پریس کانفرنس بن گئی ہے۔ اس سے قبل 2019 میں یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے 14 گھنٹے کی پریس کانفرنس کی تھی، جو اس وقت کا ریکارڈ تھا۔ اس سے بھی پہلے بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے 7 گھنٹے سے زائد کی پریس کانفرنس کی تھی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پریس کانفرنس کے صدر

پڑھیں:

افغان مہاجرین کی بے دخلی کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری

افغان مہاجرین کی بے دخلی کا فیصلہ کیا گیا ہے،  وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پی او آر کارڈ ہولڈر افغان مہاجرین کے قیام کی مدت 30 جون کو ختم ہو چکی ہے، 31 جولائی تک کی مہلت کے بعد گزشتہ روز سے انخلاء کا عمل شروع کر دیاگیا۔

وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جیل انتظامیہ اور متعلقہ ادارے غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کی بے دخلی میں معاونت کریں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فارنرز ایکٹ کے سیکشن 14 کے تحت زیر سماعت یا سزا یافتہ افغانوں کو بھی بے دخل کیا جائے گا،  فارنرز ایکٹ کے سیکشن 14 کے سوا کسی زیر سماعت مقدمے میں افغان کو بے دخل نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کویت جانے کے خواہشمندافراد کے لئے خوشخبری آگئی
  • حج سکیم کے تحت رجسٹریشن، 4 لاکھ 55 ہزار درخواستیں موصول
  • جو روٹ نے بھارت کیخلاف ٹیسٹ میں کونسے 2 اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیے؟
  • پاکستان کی فاطمہ نسیم نے چھٹا گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا
  • ایران اور پاکستان کا 10 ارب ڈالر سالانہ تجارتی ہدف، کئی ایم او یوز پر دستخط — شہباز شریف و مسعود پزشکیان کی مشترکہ پریس کانفرنس
  • افغان مہاجرین کی بے دخلی کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری
  • کراچی: سٹی کورٹ میں رات گئے آتشزدگی، سینکڑوں مقدمات کاریکارڈ جل کر خاک 
  • پی سی بی کا بڑا اعلان
  • اسلام آباد، راولپنڈی اور خیبرپختونخوا میں زلزلہ، شدت 5.5 ریکارڈ
  • حکومت سے معاہدہ، جماعت اسلامی کا بلوچستان لانگ مارچ، دھرنا ختم