اسحاق ڈار اور افغان وزیر خارجہ امیر متقی میں رابطہ، دوطرفہ تعلقات اور تجارت پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور قائم مقام افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی میں رابطہ ہوا ہے اور دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات میں پیش رفت پر اظہار اطمینان کیا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اس موقع پر تجارت، روابط، اقتصادی تعاون، عوامی روابط اور سیاسی مشاورتی نظام کی بحالی پر بات چیت کی گئی۔
ترجمان کے مطابق فریقین نے علاقائی امن و سلامتی کے لیے اعلیٰ سطح کے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے بھارت کے اشتعال انگیز اور یکطرفہ اقدامات پر مؤقف افغان وزیر خارجہ کو بتایا۔
ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے علاقائی امن کے لیے عزم اور خود مختاری کے تحفظ کے عہد کا اعادہ کیا۔
ترجمان کے مطابق قائم مقام افغان وزیر خارجہ نے تجارت میں سہولت کے لیے پاکستان کے اقدامات کو سراہا، افغان وزیر خارجہ نے اسحاق ڈار کو دوبارہ افغانستان کے دورے کی دعوت دی۔
ترجمان کے مطابق افغان قیادت نے حکومت پاکستان اور عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ گفتگو کا مقصد دوطرفہ تعاون، علاقائی روابط اور امن کو فروغ دینا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: افغان وزیر خارجہ ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار کے لیے
پڑھیں:
5 اگست کے بھارتی اقدامات کشمیریوں کو بےاختیار بنانے کی کوشش ہے: ترجمان دفتر خارجہ
— فائل فوٹودفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یومِ استحصال پر پاکستان کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کر رہا ہے۔ 5 اگست کے بھارتی اقدامات کشمیریوں کو بےاختیار بنانے کی کوشش ہے۔
ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان اور عوام یومِ استحصال کشمیر بھرپور انداز میں منا رہے ہیں۔ صدر، وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے کشمیریوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ مقبوضہ کشمیر تنازع کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ 5 اگست کے بھارتی اقدامات کشمیریوں کو بےاختیار بنانے کی کوشش ہے۔
ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ نے یو این اور او آئی سی سربراہان کو خطوط بھیجے، اقوامِ متحدہ کو کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دینے کے وعدے پورے کرنے چاہیے۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بہتری اور سیاسی قیدیوں کی رہائی ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیکریٹری خارجہ نے اسلام آباد میں سفیروں کو مقبوضہ کشمیر پر بریفنگ دی، انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے قانونی، سیکیورٹی اور انسانی پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ یومِ استحصال کے موقع پر اسلام آباد میں اظہارِ یکجہتی واک کا انعقاد ہوا۔ واک کی قیادت وزیر خارجہ نے کی، جس میں وزارت کے افسران اور دیگر شریک ہوئے۔ ملک بھر میں سیمینارز، ریلیاں، نمائشیں اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ دنیا بھر میں پاکستانی و کشمیری کمیونٹی کی شرکت سے آگاہی تقریبات ہوئیں۔