اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے آج مسلح افواج کے سربراہان کے ہمراہ آئی ایس آئی کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور قومی سلامتی کے معاملے پر بریفنگ لی۔

بعدازاں وزیراعظم نے نیشنل فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سینٹر (نیفٹک) کا افتتاح کردیا۔ یہ سینٹر قومی انسداد دہشت گردی پالیسی کے مرکز کا کردار ادا کرے گا، نیفٹک 50 صوبائی اور وفاقی اداروں کے درمیان پل کا کردار ادا کرے گا۔

افتتاح کے موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ تینوں مسلح افواج کے سربراہان، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی موجود تھے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

وزیراعظم سے اراکینِ قومی اسمبلی کی ملاقاتیں، سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال

سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف سے اراکین قومی اسمبلی ندیم عباس ربیرا، انوار الحق چوہدری ،محمد شہباز بابر ، احمد عتیق انور اور رانا ارادت شریف کی الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں، جس میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال  کیا گیا۔

 تمام اراکینِ قومی اسمبلی نے وزیراعظم شہباز شریف سے اپنے متعلقہ حلقوں کے امور پر گفتگو  کی ۔ اس کے علاوہ انہوں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بھی  تبادلہ خیال کیا۔

اساتذہ کا اسکولوں سے حاضری لگا کر غائب ہونے کا انکشاف

وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال ، وزیر مملکت پاور ڈویژن عبد الرحمن کانجو ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طلحہ برکی بھی ملاقاتوں میں موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • جنگ سے بچاو ممکن ، ایران جوہری ہتھیار حاصل نہیں کریگا، فرنسیسی صدر میکرون نے ایرانی صدرسے ضمانت مانگ لی
  • نوید اصغر چوہدری نے چیئرمین واپڈا کا چارج سنبھال لیا اسلام آباد:نوید اصغر چوہدری کو چیئرمین واپڈا کا چارج دیدیا گیا۔ ترجمان واپڈا کے مطابق ممبر فنانس واپڈا نوید اصغر چوہدری نے چیئرمین واپڈا کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق نوید اصغر چوہ
  • علمی اداروں کا ’خاتمہ‘: کفایت شعاری یا قومی شناخت پر حملہ؟
  • صدر ٹرمپ اور فیلڈ مارشل کی ملاقات، شہباز شریف ہر سطح پر با خبر
  • ایران اسرائیل جنگ میں پاکستان امن کیلیے مؤثر کردار ادا کرسکتا ہے، امریکا
  • مشرق وسطیٰ میں امن کی ہرکوشش میں تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، وزیراعظم کی امریکی وزیر خارجہ سے گفتگو
  • ایران-اسرائیل بحران میں پاکستان امن کیلئے مؤثر کردار ادا کرسکتا ہے، امریکی وزیر خارجہ
  • مشرق وسطی میں امن کیلئے تعمیری کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، وزیراعظم کی امریکی وزیر خارجہ سے گفتگو
  • پی آئی اے نجکاری کی دوسری کوشش میں پیشرفت، 8 اداروں سے اظہار دلچسپی موصول
  • وزیراعظم سے اراکینِ قومی اسمبلی کی ملاقاتیں، سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال