پہلگام واقعہ پر بھارتی الزامات مسترد، دنیا خطے میں امن کیلئے کردار ادا کرے: پاکستان
اشاعت کی تاریخ: 6th, May 2025 GMT
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے پہلگام واقعہ پر بھارتی الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نیویارک میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا جان لے پاکستان کا پہلگام واقعہ سے کوئی تعلق نہیں، دنیا اس واقعہ کی صاف شفاف تحقیقات کرے پاکستان مکمل تعاون کرے گا۔
عاصم افتخار نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سالمیت اور دفاع کیلئے مکمل تیار ہے، بھارت نے یکطرفہ طور پر ورلڈ بینک کے توسط سے طے پانے والے سندھ طاس معاہدے کو ختم کیا، پانی زندگی ہے، جنگوں میں استعمال ہونے والا ہتھیار نہیں، ماضی میں لڑی جانے والی جنگوں کے دوران بھی دریاؤں کا پانی نہیں روکا گیا۔
سرمایہ کاروں کو انویسٹمنٹ پر 55 لاکھ فیصد سے زیادہ منافع دینے والے وارن بفیٹ، یہ سب کیسے کیا؟
انہوں نے کہا ہے کہ 24 کروڑ پاکستانیوں کا انحصار ان دریاؤں پر ہے، اگر پانی روکا گیا تو نتائج کا ذمہ دار بھارت ہو گا، جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتا خطے میں امن قائم نہیں ہو گا، مسئلہ کشمیر کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔
پاکستان کے مستقل مندوب نے یہ بھی کہا ہے کہ کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی مسئلہ ہے، بھارت کے حالیہ اقدامات پر شدید تحفظات ہیں، دنیا خطے میں امن کے قیام کیلئے کردار ادا کرے، پاکستان کی درخواست پر اجلاس بلانے پر سلامتی کونسل کے مشکور ہیں۔
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کہا ہے کہ
پڑھیں:
مودی حملہ کرنا چاہتا ہے ملکی سالمیت کیلئے ہم ہر حدتک جانے کو تیا ر: رانا ثنا
فیصل آباد (نوائے وقت رپورٹ) سیاسی مشیر وزیراعظم رانا ثناء اﷲ نے فیصل آباد میں اجتماع سے خطاب کرتے کہا ہے کہ مودی پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے۔ پہلگام واقعہ میں جاں بحق افراد بے گناہ تھے۔ وزیراعظم نے کہا پہلگام واقعہ کی تحقیقات کرائیں۔ بھارت اس کی طرف نہیں آیا بھارت کا مقصد ہے پہلگام واقعہ کی آڑ میں کشمیریوں پر ظلم کرے۔ کشمیریوں پر اتنا ظلم 75 سال میں نہیں ہوا جتنا آٹھ دنوں میں ہوا، یہ ظلم کشمیریوں کو روک نہیں سکتا، وہ حق خودارادیت لیکر ہی رہیں گے۔ مودی نے آئی ایم ایف سے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان سے معاہدہ کینسل کرے، مودی کی طرح گالی گلوچ بریگیڈ بھی یہی چاہ رہا ہے۔ گالی گلوچ بریگیڈ والے آئی ایم ایف دفتر کے سامنے احتجاج کرتے ہیں۔ مودی ایسا حملہ کرنا چاہتا ہے پاکستان اپنی سلامتی برقرار نہ رکھ سکے۔ لیکن ہم ملکی سالمیت کی خاطر ہر حد تک جانے کو تیار ہیں۔ بھارت نے سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ معطل کیا۔ رانا ثناء اﷲ نے کہا کہ ملک کو دفاع کیلئے جنرل عاصم منیر کی شکل میں مرد مومن بھی میسر ہے، وہ حافظ قرآن بھی ہیں پکے مسلمان بھی ہیں اور پاکستان پر مر مٹنے کا جذبہ بھی رکھتے ہیں۔