سیالکوٹ کے علاقے صدر میں واقع نجی اسپتال کے کمرے سے ڈاکٹر کی لاش ملی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ کسی نے زہریلا انجکشن لگا کر ڈاکٹر خرم کو قتل کیا ہے، ان کے پاؤں پر انجکشن کا نشان ہے۔

یہ بھی پڑھیے ڈاکٹر کی تشدد زدہ لاش برآمد، فائرنگ کے واقعات میں دو افراد قتل

پولیس نے بتایا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے لیے لاش اسپتال منتقل کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ڈاکٹر خرم کا کمرہ اندر سے بند تھا، وہ 3 سال سے نجی اسپتال میں کام کر رہے تھے، ڈاکٹر کی رہائش بھی اسپتال میں ہی تھی۔

پولیس نے تسلیم کیا ہے کہ ڈاکٹر کے بیڈ کے نیچے سے 2 سرنجز بھی ملی ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ڈاکٹر کی

پڑھیں:

گوجرانوالہ: سالگرہ کا زہریلا کھانا کھانے سے ایک اور بچی جاں بحق، تعداد 4 ہوگئی

اسکرین گریب

گوجرانوالہ کے علاقے ایمن آبادمیں سالگرہ کا زہریلا کھانا کھانے سے متاثرہ ایک اور بچی جاں بحق ہو گئی۔ 

گوجرانوالہ میں 29 جون کو زہریلا کھانا کھانے سے متاثر ہونے والی ایک اور بچی اسپتال میں جاں بحق ہو گئی۔

زہریلا کھانا کھانے سے جاں بحق بچوں کی تعداد 4 ہو گئی۔

گوجرانوالہ: زہریلا پیزا کھانے سے جاں بحق ہونیوالے بچوں کی تعداد 3 ہوگئی

صوبۂ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں گزشتہ روز مضرِ صحت کھانا کھانے سے مزید ایک بچہ اسپتال میں دم توڑ گیا، جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3 ہو گئی۔

ایمن آباد میں گھر میں سالگرہ تقریب کے لیے کیک اور کھانا باہر سے منگوایا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق ایمن آباد کے رہائشی پولیس اہلکار نے اپنی بیٹی کی سالگرہ پر مختلف دکانوں سے کھانے کی اشیاء منگوائی تھیں جن میں پیزا، شوارمہ، باربی کیو اور دودھ شامل تھا۔ 

متعلقہ مضامین

  • بچوں میں کینسر کے علاج حوالے سے حکومت پنجاب اور جرمنی میں معاونت پر اتفاق
  •  بشریٰ بی بی کا  میڈیکل ٹیم سے طبی معائنہ کرانے سے انکار 
  • بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کیلئے پمز اسپتال کی میڈیکل ٹیم کی اڈیالہ جیل آمد
  • لاہور: جناح اسپتال کے ڈاکٹر کو ریپ کیس میں 14 سال سزا
  • کیلیفورنیا میں بھارتی شہری پولیس فائرنگ سے ہلاک، اہل خانہ نے نسل پرستی کا الزام عائد کر دیا
  • برطانیہ : روس کے لیے جاسوسی کے الزام میں 3 افراد گرفتار
  • گوجرانوالہ: سالگرہ کا زہریلا کھانا کھانے سے ایک اور بچی جاں بحق، تعداد 4 ہوگئی
  • بھارت: اسپتال میں خواتین ڈاکٹرآپس میں گتھم گتھا ہوگئیں
  • صوبائی حکومت نے معطل ڈاکٹر کو دوبارہ سندھ گورنمنٹ اسپتال سعود آباد کا ایم ایس تعینات کردیا
  • سیالکوٹ: مویشی چوری پر پنچایت کا مدعیان سے قبر میں کھڑا کر کے حلف