Express News:
2025-06-22@07:17:41 GMT

میکسیکو میں مگرمچھوں کی دو نئی نسلیں دریافت

اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT

حال ہی میں سائنسدانوں نے میکسیکو کے یوکاتان جزیرہ نما کے دو جزیروں پر مگرمچھوں کی دو نئی نسلیں دریافت کی ہیں، جو پہلے سے معلوم امریکی مگرمچھ (Crocodylus acutus) سے جینیاتی طور پر مختلف ہیں۔

یہ مگرمچھوں کی نسلیں کوزومیل جزیرے اور بانکو چنچورو جزیرے میں پائی گئی ہیں۔ کینیڈا کی میک گل یونیورسٹی کے محققین نے میکسیکو اور پاناما کے شراکت داروں کے ساتھ مل کر ان نسلوں کے جینیاتی اور جسمانی تجزیے کیے۔

نتائج نے ظاہر کیا کہ یہ مگرمچھ امریکی مگرمچھ سے کافی مختلف ہیں، جس کی بنیاد پر انہیں الگ نسلیں قرار دیا گیا۔

ان نسلوں کے حوالے سے بتایا گیا ہر نئی نسل میں تقریباً 1,000 سے کم بالغ مگرمچھ ہیں اور مؤثر آبادی کا سائز 500 تک ہو سکتا ہے۔\

تاہم ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ سیاحتی ترقی اور محدود رہائش گاہیں ان نسلوں کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں۔

دوسری جانب ابھی تک ان نسلوں کو باضابطہ نام نہیں دیا گیا ہے لیکن ممکنہ ناموں میں Crocodylus cozumelus اور Crocodylus chinchorri  شامل ہو سکتے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ان نسلوں

پڑھیں:

ایران امریکی صدر کو قتل کرنے کی سازش کر رہا ہے: امریکی سینیٹر

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 امریکی سینیٹر ٹیڈ کروز نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی سازش میں مصروف ہے، اگر یہ بات درست ثابت ہوتی ہے تو امریکہ کو بلا تاخیر ایران پر حملہ کر دینا چاہیے۔

ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے ریپبلکن رہنما ٹیڈ کروز نے یہ بات معروف امریکی اینکر ٹکر کارلسن کے شو میں گفتگو کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں اگر ایران واقعی ڈونلڈ ٹرمپ کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے تو یہ ایک ناقابلِ معافی اقدام ہے۔

جب ٹکر کارلسن نے ان سے شواہد کے بارے میں استفسار کیا تو ٹیڈ کروز کا کہنا تھا کہ یہ اطلاعات انہیں انٹیلی جنس اور عسکری ذرائع سے حاصل ہوئی ہیں اور وہ گزشتہ دو سال سے اس خطرے سے آگاہ ہیں، یہ کوئی قیاس آرائی نہیں بلکہ مصدقہ اطلاعات ہیں، ایران مسلسل ڈونلڈ ٹرمپ کو ہدف بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ٹکر کارلسن نے متعدد سوالات اٹھاتے ہوئے پوچھا کہ اس حوالے سے کوئی ایرانی ایجنٹ گرفتار کیوں نہیں کیا گیا اور اگر یہ منصوبہ بندی امریکہ کے اندر کی جا رہی ہے تو یہ تو آج کی سب سے بڑی خبر ہونی چاہیے۔ جواب میں سینیٹر کروز نے کہا کہ ہم فی الوقت یہ نہیں کہہ سکتے کہ کسی ایرانی کو پکڑا گیا ہے، لیکن ہمیں یقین ہے کہ منصوبہ موجود ہے۔

سینیٹر کروز نے کہا کہ ایرانی قیادت کی جانب سے ایک ویڈیو بھی منظرِ عام پر آ چکی ہے جس میں سابق امریکی صدر کو نشانہ بنانے کی بات کی گئی ہے۔ ان کے مطابق، جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد سے ایران کی اعلیٰ قیادت نے ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنے انتقام کا مرکزی ہدف قرار دے رکھا ہے۔

واضح رہے کہ جنرل قاسم سلیمانی 2020 میں ایک امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے تھے، جس کا حکم اُس وقت کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دیا تھا۔ سینیٹر کروز نے کہا کہ ستمبر میں اُن کی ٹرمپ سے اس موضوع پر تفصیلی بات چیت ہوئی تھی اور سابق صدر نے تسلیم کیا تھا کہ انہیں سب سے بڑا خطرہ ایران سے محسوس ہوتا ہے۔

اس انکشاف نے واشنگٹن میں سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے اور یہ سوال شدت اختیار کر گیا ہے کہ اگر واقعی ایران اس نوعیت کی سازش میں ملوث ہے تو بائیڈن انتظامیہ اس پر کیا ردعمل دے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کیوبا، وینزویلا، چلی، میکسیکو کی ایران پر امریکی حملے کی شدید مذمت
  • ایران پر حملے کیساتھ ہی اسرائیل سے امریکی شہریوں کا انخلا
  • اب امن ہو گا یا پھر ایران کے لیے سانحہ ، امریکی صدر کی تہران کو دھمکی
  • افغانستان: طالبان نے کلاشنکوف چھوڑ کر قلم اٹھا لیے
  • ایران امریکی صدر کو قتل کرنے کی سازش کر رہا ہے: امریکی سینیٹر
  • امریکہ تاریخ کے دریئچہ میں
  • ٹرمپ نے ٹک ٹاک پر پابندی 90 دن کےلیے مؤخر کردی
  • مسلح تنازعات میں جنسی مظالم سے نسلیں متاثر ہوتی ہیں، یو این
  • امریکی صدر کی پاکستان سے ’’محبت‘‘
  • میکسیکو : طوفان ایرک چوتھے درجے میں تبدیل‘ سیلاب کا خدشہ